اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا اعلان

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا اعلان ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیرصدارت اجلاس میں منظور کیے گئے آرڈیننس کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد اپوزیشن نے قاسم خان سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں منظور متنازع آرڈیننس منسوخ کر دیے جائیں گے، حکومت، اپوزیشن اتفاق رائے سے متنازع آرڈیننس منظور کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لے رہے ہیں، تمام آرڈیننس بلڈوز کیے گئے تھے وہ سارے واپس لیے جا رہے ہیں، آج جو ہوا ہے اس دن ہوتا تو تلخی سے نہیں گزرنا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوش اسلوبی سے تمام آرڈیننس اب واپس لیے جا رہے ہیں، کمیٹی اب ان امور کو دیکھے گی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی میٹنگ تھی آج بھی ہے جس کا اچھا نتیجہ نکلا ہے، جو فیصلے یہاں ہوں گے وہ متفقہ ہوں گے، ہمارے مستقبل کے لیے بہترین فیصلہ آج ہوا ہے، اللہ کرے اسمبلی بہتر طریقے سے چلے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کمیٹیز کو مضبوط بنائیں، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ بہتر طریقے سے چلے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، تحریک میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، ڈپٹی اسپیکر ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سندھ اسمبلی اجلاس، اپوزیشن لیڈر کا وزیراعلیٰ کو دوبارہ الیکشن کا چیلنجکراچی: (دنیا نیوز) فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نشست چھوڑ دیں، وہ بھی مستعفی ہو جاتے ہیں، پھر آمنے سامنے الیکشن لڑتے ہیں۔ سعیدغنی نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ ایوان شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکارنواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا اور نواز شریف کے وکیل نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ معاملے کے حل کے لیے فی الوقت پہلی ترجیح بات چیت ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

نواز شریف کے ’’بھٹو‘‘ بننے کا دھڑ کا اور فضل الرحمان کا پلان بینواز شریف کے ’’بھٹو‘‘ بننے کا دھڑ کا اور فضل الرحمان کا پلان بی غیر جذباتی انداز میں ان کے سوال پر غور کریں تو اقرار کرنا ہوگا کہ بھٹو کی پھانسی سے ’’کوئی قیامت‘‘نہیں آئی تھی۔ یہ سانحہ 4اپریل 1979کو ہوا تھا, javeednusrat
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ای سی ایل کا معاملہ، مسلم لیگ ن کا حکومتی اقدامات کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہلاہور: (دنیا نیوز) حکومت کو ضمانتی بانڈز نہ دینے پر تمام رہنماؤں کا اتفاق، پارٹی رہنماؤں کو بتایا گیا کہ نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے، نام ای سی ایل سے نکلتے ہی روانگی ہوگی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آفتاب صدیقی کا سگ گزیدگی کا شکار بچے کی مدد کا اعلانکراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے سگ گزیدگی کا شکار بچے حسنین بگھیو کے علاج معالجے کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

متحدہ عرب امارات کا ڈھائی ہزار غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلانمتحدہ عرب امارات کا ڈھائی ہزار غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان UAE 2500Expats UAEPermanentResidence SheikhMohammedBinRashidAlMaktoum
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »