اٹلی میں ٹینس کی گیند جتنے اولوں کی بارش ، 110 افراد زخمی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اٹلی میں ٹینس کی گیند جتنے اولوں کی بارش ، 110 افراد زخمی ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں موسمیاتی تبدیلی نے سب کو حیران کردیا، کالے بادلے چھائے، بجلی کڑکی اور تیز ہواوں کیساتھ بارش ہوئی اور ساتھ ہی اولے بھی برسے ، جس کے باعث گلیاں برفیلے پانی کی ندیاں بن گئیں۔

اٹلی کے مَنٹووا اور میلان میں طوفانی بارش کے بعد شدید ژالہ باری ہوئی، جس میں ٹینس بال کے برابر بھی اولے پڑے ہیں۔ جس کے باعث ایک سو دس افراد زخمی ہوئے۔دس سینٹی میٹر قطر تک کے اولے پڑنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، موسم کی خراب صورتحال کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شہر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے تاکہ مدد کا کام تیز کیا جاسکے جبکہ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، ژالہ باری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے اور متعدد افراد نے اولوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں. خیال رہے کہ اس وقت یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ، اسپین اور یونان میں ہیٹ ویو کا راج ہے جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں 41 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اٹلی میں ژالہ باری: ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرنے سے 100 سے زائد افراد زخمیبھاری اولے پڑنے سے املاک کوبھی نقصان پہنچا جبکہ تیز ہواؤں سے کئی درخت اور تاریں گرگئیں۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اٹلی میں شدید طوفان ٹینس بال جتنے اولے پڑنے سے 100 افراد زخمیاٹلی کے شمالی شہروں اور دیہات میں ٹینس بال کے جتنے اولے پڑنے کی وجہ سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اولوں کا قطر 10
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں بارش، گول گھومتے بادلوں کا حسین منظر ریکارڈ کرلیا گیاسب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 41.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز کہاں کتنی بارش ہوئی؟ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ڈالر کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئیپاکستانی روپے کی قدر میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »