او آئی سی کے 6 رکنی وفد کا ایل او سی کا دورہ | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 26 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی ممالک کی تنظیم کے 6 رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں وفد کو بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے

مطابق وفد کی قیادت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر ایمبیسڈر یوسف الدوبئے کر رہے تھے۔ وفد نے ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کر کے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ وفد کو ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں بالخصوص جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

وفد کے سربراہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر ایمبیسڈر یوسف الدوبئے نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے دو روزہ دورہ پاکستان میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ اب ہم ایل او سی پر ہیں اور صورتحال کا خود مشاہدہ کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی بالخصوص شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات بھی ہوئی۔ وفد نے ایل او سی کے دورے کے حوالے سے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

او آئی سی کا 6رکنی وفد ایل او سی روانہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے کی سربراہی میں 6 رکنی وفد ایل او سی روانہ ہوگیا۔ SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

او آئی سی کا چھ رکنی وفد لائن آف کنٹرول پہنچ گیااو آئی سی کا وفد لائن آف کنترول کیوں پہنچا ہے۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

او آئی سی کا 6 رکنی وفد لائن آف کنٹرول پہنچ گیامظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)او آئی سی کا 6 رکنی وفد لائن آف کنٹرول پہنچ گیا،وفد کو
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی ملاقات -اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی ملاقاتوزیراعظم سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی ملاقات Pakistan Praises OIC Role Support Kashmiris PMImranKhan PTIofficial OIC_OCI MoIB_Official pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مسئلہ کشمیر ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، نمائندہ او آئی سی - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »