اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ

  • 📰 24NewsHD
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال پر جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال اور تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے غور کیا گیا، این سی او سی نے کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ،صوبائی تعلیم اور صحت کے محکمے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ خودکریں گے ،تعلیمی ادارے بند کرنے کیلئے کیسز کی شرح کا تعین کیا جائے گا۔

این سی او سی نے کہاہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے،اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کیے جائیں،این سی او سی نے کہاہے کہ ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Ye Faisla Waze re Taleem Kab karain Gai

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 19. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔