انڈیا الیکشن: 400 ارب ڈالر کے کیش ٹرانسفر منصوبے جن کی بنیاد پر نریندر مودی تیسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 107 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 46%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سنہ 2014 میں پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد نریندر مودی نے انڈیا میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو وسعت دی ہے، خاص طور پر وہ منصوبے جو خواتین اور کسانوں کی بہبود کے لیے تھے۔ اس میں کھانا پکانے کے لیے مفت گیس کی فراہمی، غریب گھرانوں کو مفت اناج، گھر، بیت الخلا، پانی، بجلی کی فراہمی جیسے منصوبے شامل...

400 ارب ڈالر کے کیش ٹرانسفر منصوبے جن کی بنیاد پر نریندر مودی تیسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیںوائی ​​سرسوتی نے 30 سال پہلے اپنے شوہر کو کھو دیا - وہ کہتی ہیں کہ ہر ماہ 35 ڈالر کی بیوہ پنشن اس کا وقار دیتی ہےبرسوں کے انتظار کے بعد شاید اب بلرام بھلّوی اور اُن کے خاندان کو رہنے کے لیے چھت مل ہی جائے گی۔

’پردھان منتری آواس یوجنا‘ نامی ہاؤسنگ پروگرام کے تحت انڈیا میں سنہ 2016 سے لے کر اب تک ڈھائی کروڑ سے زیادہ چھوٹے گھر تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ یہ ہاؤسنگ پروگرام اُن 300 سے زائد عوامی فلاح کی سکیموں میں سے ایک ہے جن کا تذکرہ نریندر مودی عام انتخابات کی مہم کے دوران بارہا کر رہے ہیں۔ ماہر اقتصادیات اروند سبرامنیم اِسے نریندر مودی کا ’نیو ویلفیئر ازم‘ کہتے ہیں، جس میں پرائمری تعلیم اور بنیادی صحت کی سہولیات سے زیادہ بیت الخلا جیسی انتہائی ضروری اور نجی ضرورت کی اشیا پر توجہ دی گئی ہے۔

مسلسل تیسری بار جیتنے والی ممتا بنیر جی نے فلاحی کاموں کو ترجیح دے رکھی ہے اور اس وقت تین درجن سے زیادہ سکیمیں چلائی جا رہی ہیں جن میں سکول جانے کے لیے مفت سائیکل کی فراہمی، لڑکیوں کے لیے وظیفے، معاشی امداد، خواتین، بوڑھوں اور معزور افراد کے لیے پنشن سمیت طبی انشورنس کی سہولیات شامل ہیں۔ سینکڑوں میل دور انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی شہر وشاکاپٹنم میں اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنانے کا خواب دیکھنے والی لکشمی کی امیدیں بھی ایک فلاحی سکیم سے جڑی ہیں۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں جو سن نہیں سکتے اور بولنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ ان کے دو بچے سکول جاتے ہیں اور بیوہ ساس بھی ان کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔ شوہر کو معذوری کی وجہ سے اور بیوہ ساس کو ماہانہ ملا کر چھ ہزار روپے پنشن ملتی ہے جس سے گزر بسر ہوتا...

سروے ظاہر کرتے ہیں کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد کھانے کے صاف تیل اور ٹوائلٹ کا استعمال اور خواتین کی بینکوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔ مفت سائیکلوں کی فراہمی کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں سکول اور کالج جانے والی لڑکیوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ ماہر معیشت اروند سبرامنیئم کا کہنا ہے کہ ’سیاسی رہنماؤں کو ان سکیموں سے سیاسی فائدہ ہوا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان سکیموں کے فوائد میں کمی آئی ہے۔ گورننس یعنی طرز حکمرانی اور دیگر چیزوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔‘

بہت سی سکیموں میں مسائل بھی ہیں۔ وشاکاپٹنم میں سرکاری امداد وصول کرنے کے باوجود لکشمی اور ان کے گھر والوں کو ایک خطیر رقم پینے کا پانی خریدنے پر خرچ کرنا پڑتی ہے کیوں کہ پانی کا کنکشن نہیں ہے۔ وہ ہمسائیوں کے اپارٹمنٹ میں ٹائلٹ استعمال کرتے ہیں کیوں کہ ان کے اپنے گھر میں ٹائلٹ نہیں۔ دیویش کپور کا ماننا ہے کہ ’کیش ٹرانسفر ایک قلیل مدتی حل بن چکا ہے اور طویل مدتی مشکل حل جیسا کہ زراعت، تعلیم اور نظام صحت میں سرمایہ کاری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانےکی جانب گامزن ہے: وفاقی وزیر خزانہاس ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.19 ارب ڈالر کی قسط بھی آجائے گی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، سود پر ہی دارومدار ہے، محمد اورنگزیب
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

انڈیا میں ’اثاثوں کی تقسیم‘ پر نریندر مودی کا مسلمانوں کے بارے میں متعصبانہ بیان: ’مودی صرف مسلمانوں کو گالی دے کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں‘نریندر مودی نے دعوی کیا کہ کانگرس پہلے حکومت میں کہہ چکی ہے کہ ہندوستان کے اثاثوں پر مسلمانوں کا حق ہے۔ ’اس لیے اس کا مطلب ہوا کے وہ یہ اثاثے لے کر انھیں بانٹیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں اور ’گھس بیٹھیوں‘ میں بانٹیں گے۔‘ وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں نے ان پر ’اسلامو فوبک بیانیہ‘ دینے کا الزام لگایا...
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

مودی نے اپنے ڈانس کی میم خود شیئر کر دی، لوگ ہنسنے پر مجبوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو ان دنوں لوک سبھا الیکشن مہم میں مصروف ہیں تاہم اسی مصروفیت کے دوران انہوں نے اپنی مزاحیہ میم خود ری ٹوئٹ کی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کے اجرا کی تاحال تاریخ نہیں دیعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے قرض کی تیسری قسط 1.1 ارب ڈالر کے اجرا کی تاحال تاریخ نہیں دی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اپنے ہی ملک میں نظروں سے اوجھل: مودی کے انڈیا میں مسلمان ہونا کیسا ہے؟سنہ 2014 میں بی جے پی رہنما نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں بسنے والے 20 کروڑ مسلمانوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتویایلون مسک کے دورہ بھارت کو نریندر مودی کی انتخابی مہم میں استعمال کیا جارہا تھا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »