انڈیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسڑیلیاکو شکست دے دی

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 15 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 9%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سریز میں انڈیا نے پہلے میچ میں آسڑیلیا کو 11رنز سے شکست دیدی۔انڈیا نے آسڑیلیا کو جیت کے لئے 162رنز کا ہدف

دیا تھا۔آسڑیلیا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 150رنز بناسکی۔آسڑیلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 35ڈائسی شارٹ نے 34رنز بنائے۔انڈیا کی جانب سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے فاسٹ باولر نرجن اور سپنر چہل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔قبل ازیں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161رنز بنائے

تھے ،انڈیا کی جانب سے راہول نے 51جبکہ رویندرا جڈیجا نے44رنز بنائے۔آسڑیلیا کی جانب سے ہینری کس نے 3جبکہ مچل سٹارک نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،بہترین کھیل پر انڈین سپنر چہل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 6دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات