انڈونیشیا میں بھارتی کورونا وائرس سے ڈاکٹروں کی ہلاکت میں ریکارڈ اضافہ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے :

انڈونیشیا میں رواں ماہ کورونا کی بھارتی قسم سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ ملک بھر کے 95 فیصد ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جولائی کے ابتدائی دو ہفتے میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ نے ملک بھر میں انفیکشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ کردیا ہے۔ انڈونیشیا کی ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے ور چوئل نیوز کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ یکم جولائی سے 17 جولائی تک انڈو نیشیا کے 114 ڈاکٹر اس وبا کی وجہ سے لقمئہ اجل بن چکے ہیں، جب کہ اس وبا کے آغاز سے اب تک 545 ڈاکٹر موت سے ہم کنار ہوچکے ہیں۔

آئی ڈی آئی کے سینئر آفیشل مہیسا پرانا دیپا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن کو اس بات پر تحفظات لاحق ہیں کہ ہمارا طبی نظام اس مسئلے سے نمٹنے کا اہل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو ہمارے پاس رپورٹ ہوئے ہیں اور جو رپورٹ نہیں ہوئے وہ الگ ہیں، ہمیں ممکنہ طور پر طبی نظام کے ڈھے جانےکا ڈر بھی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی چوتھی بڑی آبادی رکھنے والے ملک انڈونیشیا میں 95 فیصد ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کے باوجود ڈاکٹروں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جب کہ حکومت کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وہ ہیلتھ ورکرز کے لیے چینی سائنوویک ویکسین کے لیے موڈرنا ویکسین کو بطور بوسٹر بھی استعمال کریں۔ رائٹرز کے گزشتہ 7 دن کے ٹریک ریکارڈ کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اور آج تک انڈونیشیا میں 44 ہزار 721 کیسز اور 1 ہزار 93 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک میں کورونا وبا سے مزید 39 افراد جان کی بازی ہارگئے - ایکسپریس اردوملک میں اب تک کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 760ہوگئی ہے، این سی او سی Drama bazi pir sai start hugai Bkwssssss koi Corona nahi h England m to Corona nahi h.....
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

لاہور کے علاقے نواب ٹاﺅن میں فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد دراصل کون نکلی؟لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تعلیم کے لیے لاہور منتقل ہونے والی ملتان کی رہائشی لڑکی کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق لڑکی کا نام
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

جرمنی میں بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 103 ہوگئی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

وہ صوبہ جہاں عید کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ملازمین خوشی سے نہالکوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں ایک دن کا اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق صوبائی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ثقافتی جارحیت حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہسرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی طورپربھارت کےزیرقبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل پرزوردیاہےکہ وہ مسلم اکثریتی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ایران میں پانی کی قلت پر احتجاج، فائرنگ سے ایک شہری جاں بحقایران میں پانی کی قلت پر احتجاج، فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »