امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی کا روس میں داخلہ بند

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی کا روس میں داخلہ بند arynewsurdu

روس نے امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی سمیت 25 اعلیٰ امریکی شخصیات کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ان نئی پابندیوں کا اعلان منگل کے روز کیا گیا ہے اور جاری کردہ اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تفصیل کے ساتھ ایک نوٹ بھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’امریکا کی جانب سے روس کی سیاسی اور عوامی شخصیات پر تسلسل سے لگائی جانی والی پابندیوں کے ردعمل میں 25 امریکی شہریوں کو سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔‘

روس کی نئی ’اسٹاپ لسٹ‘ امریکی یونیورسٹیوں کے کچھ پروفیسرز کے علاوہ سابق حکومت کے عہدے داروں کے نام بھی شامل ہیں، جن افراد پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں سوسان کولن، مک میکونیل، چارلس گریسلی، کیرسٹین گیلیبرینڈ سمیت کئی امریکی سینیٹرز کے نام شامل ہیں۔ رواں برس 24 فروری سے روس اور یوکرین میں جنگ کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے روس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور یورپی ممالک وامریکا کی جانب سے روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے کئی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، دوسری جانب روسی گیس کی سپلائی میں ممکنہ بندشوں کے پیش نظر مغربی ممالک میں مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 7 اپریل کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کی بیٹیوں پر امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جبکہ گزشتہ ہفتے یوکرین کو یورپی یونین میں شمولیت کے لیے بطور امیدوار ملک بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

👍

تالیاں 😜 بلاک کرنے کا طریقہ hd ہو گیا 🤣

Good setup by putin

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی صدر کا بڑا فیصلہ گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیےامریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ تین دہائیوں میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی اصلاحات کو ممکن بنانے والے فیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیے ہیں، صدر کے دستخط کے بعد سے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

عالمی بالا دستی کی جنگ میں امریکی سازشیں - ایکسپریس اردوسازشوں کے ذریعے سوویت یونین کو افغانستان میں داخل ہونے پر مجبور کیا گیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

دوسری جنگِ عظیم میں تباہ امریکی جہاز کی باقیات مل گئیں - ایکسپریس اردوسیموئیل بی رابرٹس جہاز میں 224 افراد سوار تھے مزید پڑھیے: expressnews
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سابق امریکی پائلٹ چین کو امریکہ کی خفیہ معلومات کیسے فروخت کرتا رہا؟ - BBC News اردوحکام کے مطابق سابق پائلٹ نے شعبہ ہوا بازی سے متعلق اہم اور خفیہ معلومات پین ڈرائیو میں منتقل کیں اور انھیں چینی شخص کے حوالے کیا جس کے عوض ملنے والی رقم اپنی سوتیلی بیٹی کے جنوبی کوریا کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائی۔ 9 ایسے 🤦‍♂️ انگریز تو شروع سے ہی لالچی ہیں
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

برطانوی وزیراعظم نے امریکی شہریت چھوڑنے کی حیران کن وجہ بتادیلندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 1964ءمیں امریکہ کے شہر نیویارک میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین اس وقت امریکہ میں کام کرتے تھے۔ وہاں پیدا ہونے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں بر آمدامریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو میں ایک  ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔15 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے texasgov StateDept اللھم انی اعوذ بک افسوس جن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ان کی حکومت اگر ظالم نہ ہوتیں تو یہ چند دنوں کی زندگی کی آسائش کے لیے زندگی نہ گنواتے ۔
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »