امریکا میں اڑن طشتری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تفصیل پڑھیں

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نیوی جہاز کے قریب جس چیز کو اڑتے دیکھا گیا تھا وہ دراصل اڑن طشتری تھی۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فضا میں اڑتی ہوئی اس اڑن طشتری کو امریکی شہر سین ڈیاگو کے ساحل پر دیکھا گیا تھا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی کے ایک جہاز نے جولائی 2019ء میں اپنے قریب اڑتی ہوئی اس عجیب الخلقت چیز کو فلمبند کیا تھا۔ تاہم ویڈیو تحقیق کے مراحل سے گزارا گیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ فضا میں اڑنے والی چیز آخر ہے کیا۔ اب حال ہی میں 14 مئی کو اس کی ویڈیو کو جاری کر دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ اڑن طشتری ہے جو سین ڈیاگو کے ساحل کی فضا میں اڑ رہی ہے۔جب ایک انتہائی پراسرار چیز امریکی نیوی کے جہاز کے قریب تیزی سے اڑتی نظر آئی اور پھر اچانک ہی غائب ہو گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد امریکی محکمہ داخلہ پینٹاگون نے تصدیق کی کہ تین سال قبل امریکی بحری جہاز یو ایس ایس اوہاما کے قریب اڑن طشتری دیکھی گئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات