امریکا کا شام میں ترکی کے فوجی آپریشن میں رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

امریکا کا شام میں ترکی کے فوجی آپریشن میں رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ

شمالی شام میں علیحدگی پسند کردوں کے زیر اثر علاقے میں ترک صدر طیب اردگان کی فوجی کارروائی کے عندیہ پر امریکا نے رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی فوج کو سرحد سے واپس بلالیا ہے تاکہ ترک فوج آسانی سے کرد علاقوں میں داخل ہوسکیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے کسی بھی وقت شام میں داخل ہوکر فوجی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے جس پر شام کی سرحد پر موجود امریکی فوج کے دستوں کو وائٹ ہاؤس نے رکاوٹ نہ بننے کا حکم دیا ہے۔ حکم کی تعمیل میں امریکی فوجیوں نے شام اور ترکی کی سرحد کو خالی کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوج شمالی شام میں کرد علیحدگی پسند عسکری جتھے ’وائی پی جی‘ کے زیر تسلط علاقے میں کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ امریکا نے ترک اور کردوں کے درمیان جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے اپنے فوجی دستوں کے جانی نقصان کے پیش نظر اہلکاروں کو سرحد سے واپس بلالیا ہے۔

ترک صدر طیب اردگان نے امریکا کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں ترکی اور شام کی سرحد سے فوجی دستوں کو واپس بلانے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ ترک سرحد کے قریب شام میں کرد باغیوں کی حکومت ہے جہاں ترک فوج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان تناؤ رہتا ہے، ترکی کرد جماعت ’وائی پی جی‘ کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے اور اپنے علاقے میں کئی کارروائیوں کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

America kon hota hy ?

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ترکی کا شام میں کردووں کے خلاف بڑے زمینی حملے کا اعلانشامی ڈیموکریٹک کونسل کے ایک سینئر رہ نما نے دریائے فرات کے مشرق میں شام کے علاقوں پر بڑے زمینی حملہ کرنے کی حالیہ ترکی کی دھمکیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

امریکا میں بار پر فائرنگ میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی - ایکسپریس اردوامریکی پولیس حملہ آور کو گرفتار کرنے اور فائرنگ کی وجوہات کا تعین کرنے میں ناکام رہی ہے Apny mulk ko b dakh lo yaha b yhi kch ho raha h
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امریکا نے ترکی اور شام کی درمیانی سرحد سے اپنے فوجی دستے پیچھے ہٹا لےامریکا نے ترکی اور شام کی درمیانی سرحد سے اپنے فوجی دستے پیچھے ہٹا لے USTroops Syria Turkey Forces Withdrew BorderAreas
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلاناسلام آباد(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات نے پا کستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

برطانوی کرکٹر عادل رشید کا میرپور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہبرطانوی کرکٹر عادل رشید میرپور میں زلزلے سے متاثر ہونے والی فیملیز کے پاس پہنچے اور زلزلے سے متاثر افراد سے ملاقات کرکے ان کے دکھ میں شریک ہوئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

برطانوی کرکٹر عادل رشید کا میرپور میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہبرطانوی کرکٹر عادل رشید کا میرپور میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »