امریکا میں ٹرک کا دروازہ کھلنے پر ہزاروں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شہریوں نے ڈالرز کو جمع کرکے ہوا میں اچھالا اور خوشی کا اظہار کیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فری وے سے تیز رفتاری کے ساتھ گزرنے والے بکتر بند ٹرک کا دروازہ اچانک کھل گیا اور ہزاروں ڈالرز فضا میں اُڑتے ہوئے سڑک پر بکھر گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی معروف اور مصروف ترین شاہراہ پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب بینکوں کے ڈالرز کو منتقل کرنے پر مامور ٹرک سے ڈالرز اُڑ کر سڑک پر بکھر گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں فضا میں اُڑتے اور سڑک پر بکھرے ڈالرز کو دیکھ کر شہری رک گئے اور ڈالرز کو ساتھ لے جانے کے لیے جمع کرنے کی کوشش کرنے لگے تاہم پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

پولیس نے ڈالرز چوری کرنے کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے اور اپنے ایک بیان میں ہدایت کی ہے کہ یہ ڈالرز بینک کے ہیں جو قریبی تھانے میں جمع کرادیں ورنہ فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ڈالرز کو جمع کرکے ہوا میں اچھال رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کو ڈالرز جیبوں میں بھرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال ۔۔سڑکوں پر لوگ امڈ آئےپاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش کے دورے پر ہے ایسے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیشی شہریوں کی جانب سے جگہ جگہ پر استقبال کیا جارہا ہے۔ ایک طرف پاکستانی جھنڈا نہی لگانے دیتے دوسری طرف باہر نکل کیا ٹوپی ڈرامہ 🎭 تم نیوز چینل والوں کا
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس 370 پر پہنچ گیا، شہری بیماریوں کا شکار
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کانفرنس کے اختتامی سیشن میں نواز شریف کا خطاب رکھنے پر فواد چوہدری چراغ پاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری عاصمہ جہانگیر کی یاد منعقدہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر چراغ پاہوگئے۔ چھترول ہونی تھی ڈبو نے پتلی گلی پکڑ لی🤣🤣
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کا سرکاری اراضی پر تجاوزات کو خالی کرانے کا حکماسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم عمران خان کی  زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ  ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا ،
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

اقوام متحدہ کی خلیج بنگال میں قائم روہنگیا مہاجر کیمپ میں انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیاںاقوام متحدہ نے خلیج بنگال کے ایک جزیرے پر قائم روہنگیا مہاجر کیمپ میں انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کرد ی ہیں۔ یہ اقدام  اقوام متحدہ کی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کے آلے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہمارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ بھی مہنگا ہوگیا۔مینول بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ 1300 سے بڑھ کر 1600 روپے اورڈیجٹل بی پی آپریٹس کی قیمت 2900 روپے سے بڑھا کر 3600
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »