امریکا نے ایران کے خلاف ایرانی نژاد کپتان کی قیادت میں بحری بیڑا روانہ کردیا -

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

امریکا نے ایران کے خلاف ایرانی نژاد کپتان کی قیادت میں بحری بیڑا روانہ کردیا US Iran ARYNewsUrdu

واشنگٹن:امریکا اور ایران کے درمیان بحران اور تناؤاپنے عروج پر ہے۔ اس تناؤ کے جلو میں ایران کے خلاف امریکا کے دفاعی مشن کے تحت امریکی جوہری طیارہ پردار بیڑا ہیری ٹرومن عالمی پانیوں میں روانہ ہوگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیری ٹرومن کے کپتان کی ذمہ داری ایک ایرانی نژاد امریکی کافون حکیم زادہ کو سونپی گئی ہے۔

وائس آف امریکا کی فارسی سروس کی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں پائلٹ آن لائن کے حوالے سے بتایا ہے کہ کافون حکیم زادہ 30 سال پیشتر ورجینیا میں نورفالک میں امریکی نیوی میں شامل ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔ ایک ماہ قبل امریکی نیوی نے حکیم زادہ کو بحری بیڑے ہیری ٹرومن کا نیا کپتان متعین کیا تھا۔کافون حکیم زادہ کے والدین امریکی ہیں۔

انہوں نے اپنے بچپن کا ابتدائی عرصہ ایران میں گزرا۔ ایران میں ولایت فقیہ کے انقلاب کے بعد ایران چھوڑ کر امریکا چلے آئے۔ اس وقت حکیم زادہ کی عمرہ گیارہ سال تھی۔امریکا آمد کے بعد حکیم زادہ کا خاندان ریاست مسیسپی کے شہر ہٹسبرگ میں قیام کیا۔اگرچہ حکیم زادہ کی زندگی کا بیشتر عرصہ امریکا میں گذرا مگر وہ فارسی زبان بھی بولتے ہیں۔

پائلٹ آن لائن کے مطابق حکیم زادہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں تمام شہریوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر ہیں۔خیال رہے کہ ہیری ٹرومن نیمٹز کے طیارہ بردار بیڑا ہے۔ اس کی لمبائی 332 میٹر اور وزن 116 ٹن ہے۔ اس میں دو جوہری پلانٹ، 90 جنگی ہیلی کاپٹر اور نیوی کے عملے کے 600 اہلکار سوار ہو سکتے ہیں۔ ہیری ٹرومن بحری بیڑا 2001ء میں پہلی بار افغانستان کے خلاف اور بعد ازاں عراق کی جنگ میں استعمال کیا گیا۔ یہ بیڑا 33 ویں آنجہانی امریکی صدر ہیری ٹرومن کے نام پر تیار کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سخت کرفیو کے باوجود آزادی کے متوالوں کا بھارت کے خلاف احتجاج جاری | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

ایران کے دشمنوں کو خطے سے فورآ نکل جانا چاہیے: ایرانی نیول چیفایران کے دشمنوں کو خطے سے فورآ نکل جانا چاہیے: ایرانی نیول چیف Iran Navy Chief Advises Enemies Leave Region HassanRouhani Iran_GOV StateDept DeptofDefense USAO_SC
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ایران کے دشمنوں کو خطے سے فورآ نکل جانا چاہیے، ایرانی نیول چیفتہران : ایرانی بحری افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خطے میں عالمی جہاز رانی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کےلیے ایرانی پالیسی کو نظر انداز کیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایرانی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے مہلت ختم ہونے کے قریب ہے، پومپیوواشنگٹن : مائیک پومپیو نے ٹویئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران پوری دنیا میں 40 سال سے دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کرنٹ سے ہلاکتیں، کے الیکٹرک کے خلاف پانچواں مقدمہ درجکرنٹ سے ہلاکتیں، کے الیکٹرک کے خلاف پانچواں مقدمہ درج مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu KElectric Karachi
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کشمیر کے تنازع پر لندن میں مودی حکومت کے خلاف مظاہرہمودی حکومت کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے خلاف آج لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے ہوا ہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »