اقوام متحدہ نے محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا، شہزادے کے خلاف بڑا مطالبہ بھی کردیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جانب سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں سعودی عرب

کے ولی عہد محمد بن سلمان کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے قابل اعتماد شواہد موجود ہیں کہ ولی عہد محمد بن سلمان سمیت سینئر آفیشلز صحافی کے قتل میں ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ کی خصوصی ریپورچر ایگنس کالامارڈ نے ’ جمال خاشقجی کے ساتھ گزشتہ اکتوبر میں کیا ہوا‘ کے نام سے 100 صفحات کی اپنی رپورٹ شائع کی ہے جس میں انہوں نے اس قتل کو عالمی جرم قرار دیا ہے۔رپورٹ کا اختتام ان الفاظ پر کیا گیا ہے ’ اقوام متحدہ کی خصوصی ریپورچر کی رپورٹ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ خاشقجی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمداً قتل کیا گیا ہے، یہ ایک ماورائے عدالت قتل ہے اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے تحت سعودی عرب اس کا ذمہ دار...

رپورٹ میں ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے اس معاملے میں کی جانے والی تحقیقات کو بھی بوگس قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی تحقیقات عالمی معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ رپورٹ میں ان 11 ملزمان کا ٹرائل فوری طور پر روکنے کا کہا گیا ہے جن پر سعودی عرب میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، ٹرائل روکنے کا مطالبہ اس لیے کیاگیا ہے کیونکہ اس ٹرائل کی تفصیلات سامنے نہیں آرہیں اور یہ انتہائی رازداری سے کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا...

خیال رہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے صحافی جمال خاشقجی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں بطور کالم نویس کام کر رہے تھے۔ انہیں گزشتہ برس 2 اکتوبر کو سعودی عرب کے ترک شہر استنبول میں واقع قونصلیٹ میں قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کردیے گئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی ولی عہد سے جمال خاشقجی کے قتل کی تفتیش ہونی چاہیے،اقوام متحدہنیویارک: اقوام متحدہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاسعودی ولی عہدسے تفتیش ہونی چاہیے، شواہدموجود ہیں سعودی حکام قتل میں ملوث ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اقوام متحدہ کامحمدمرسی کی موت کی شفاف تحقیقات پرزوراقوام متحدہ کامحمدمرسی کی موت کی شفاف تحقیقات پرزور Read News UN Clean Investigation
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعظم ستمبرمیں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گےوزیراعظم ستمبرمیں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ImranKhan ImranKhanPTI PTIofficial pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI PTIofficial pid_gov MoIB_Official Ghareeb aadmi ka jeena mohaal kr dia hai majuda hakumat ne.. Raja Muhammad Naseer ex elected secretary General PTI District Haripur
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

عالمی برادری پر پناہ گزین ملکوں کی امداد کرنے پر زورعالمی برادری پر پناہ گزین ملکوں کی امداد کرنے پر زور Read News Migrants ShehryarAfridi1 PTIofficial MoIB_Official
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

دنیا کی آبادی2050 ءتک بڑھ کر9.7 ارب ہوجائے گی: اقوام متحدہدنیا کی آبادی سال2050 ءتک بڑھ کر9.7 ارب ہوجائے گی جو اس وقت 7.7 ارب ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

آئندہ 30 برسوں میں‌ زمین پر آبادی کا تناسب دوگناہ ہوجائے گا، اقوام متحدہنیویارک : دنیا کی موجودہ آبادی 7 ارب 70 کروڑ ہے جو آئندہ 30 برسوں میں 9 ارب 70 کروڑ ہوجائے گی، آٹھ ممالک کا نصف حصہ 2050 تک دگنا ہوجائے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »