افغانستان کے کپتان راشد خان نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے :

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ایک ہی میچ میں ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ دیا جب کہ ٹیسٹ میچ جیتنے والے کم عمر ترین کپتان بن گئے۔

افغانستان نے ورلڈ کپ میں سپر فلاپ شو کے بعد اپنے اسپنر راشد خان کو ٹیم کی قیادت سونپی، انھوں نے اس اعتماد کا جواب بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرکے دیا، اس دوران کچھ اہم ریکارڈ ز بھی ان کے نام ہوگئے، انھوں نے 20 برس اور 354 دن کی عمر میں اپنی ٹیم کو ٹیسٹ فتح سے ہمکنار کیا، اس طرح وہ پہلی ٹیسٹ کامیابی پانے والے دنیا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے۔

راشد خان نے آخری روز تیج الاسلام کو میچ میں اپنی دسویں وکٹ بنایا، اس طرح وہ بطور کپتان اپنے پہلے ہی میچ میں 10 یا اس سے زائد وکٹیں اور ففٹی بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے جبکہ مجموعی طور پر وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کپتان ہیں، عمران خان اور ایلن بورڈ پہلے ہی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ راشد نے مجموعی طور پر اس میچ میں 11 وکٹیں لیں۔ راشد خان نے اس فتح کو نہ صرف مکمل طور پر پوری ٹیم کی محنت کے مرہون منت قرار دیا بلکہ انھوں نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ بھی الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والے محمد نبی کے نام کردی۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں محمد نبی نے میری بھرپور مدد کی، دوسرے اسپنرز نے بھی ساتھ دیا، اچھی بات یہ ہے کہ وہ بدستور ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں ہمارے ساتھ ہوں گے تاہم سینئر فارمیٹ میں ہم اپنے سینئر کھلاڑی کے تجربے کی کمی محسوس کریں گے، میں اپنامین آف دی میچ ایوارڈ بھی ان کے نام کرتا ہوں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آئی ایس آر او کے صدر کے نام مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کا درد بھرا خطبھارت کے ناکام مشن چندریان ٹو کی ناکامی کے بعد آئی ایس آر او کے صدر کے رونے پر مقبوضہ کشمیر کے نوجوان نے انہیں خط لکھ دیا۔ چاند کے مشن پر فیل ہوجانےپر آئی ایس آر او کے صدر کے سیون رودیےان احساسات کو سمجھتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان نے انہیں دکھ بھرا خط […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

مودی کے رکنِ اسمبلی کے خلاف طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج - ایکسپریس اردورکن اسمبلی اپنے آشرم میں مسلسل ایک سال تک جسمانی تشدد اور جنسی زیادتی کرتا رہا، متاثرہ لڑکی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ٹرمپ کا فیصلہ، افغانستان میں امن کے امکانات خطرے میں پڑ جائیں گے - ایکسپریس اردوخارجہ پالیسی کے میدان میں مشکلات کا شکار پاکستان کیلیے نیا چیلنج درپیش
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

‘صدر ٹرمپ کے دو مقاصد پورے ہونے تک امریکا افغانستان سے اپنی فوج نہیں نکالے گا’واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کے بعد مائیک پومپیو کا نیا بیان سامنے آیا ہے، جس میں امریکی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو مقاصد پورے ہونے تک امریکا افغانستان سے اپنی فوج نہیں نکالے گا۔ امریکی چینلز سے گفتگو کے دوران مائیک پومپیو نے کہا […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکانملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان WeatherUpdates Rain Thunder WeatherPK metoffice
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

محرم الحرام : رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظاماتمحرم الحرام : رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات Sindh MuharramUlHaram Rangers Tight Ssecurity Protect Public Muharram SindhCMHouse MediaCellPPP PTI_KHI Karachi
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »