اسلام آباد ہائیکورٹ: چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کی وزرا سے ملاقات کرانے کا حکم

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کی معاون خصوصی ظفر مرزا، زلفی بخاری اور سیکرٹری کابینہ کے ساتھ ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ مسئلہ حل کرنا وزارت خارجہ کا نہیں، وفاقی کابینہ کا کام ہے، کیوں نہ چند وفاقی وزرا کو ووہان بھیج دیا جائے۔

وزارت صحت کے نمائندے نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چین میں موجود بچوں کے والدین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ کمیٹی کا نہ بتائیں، حکومت پاکستان کیوں غیر ذمہ دار ہے؟ متاثرین مسلسل شکایت کر رہے ہیں کہ حکومت انہیں سن نہیں رہی، مسئلے کو حل کرنا وزارت خارجہ کا کام ہے۔

وزارت خارجہ کے نمائندہ نے بتایا کہ چینی حکومت کی نئی رپورٹس آنی ہے، اس پر ہی کابینہ فیصلہ کرے گی۔ چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کے وکیل نے کہا کہ طلبہ اور حکومتی موقف میں واضح فرق ہے۔ عدالت اگر ایک وزیراعظم کو بلا سکتی ہے تو اس کیس میں بھی حکم جاری کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں موجود افراد میں کوئی ماہر نہیں جو اس مسئلے کا حل نکالے۔ عدالت صرف والدین کو مطمئن کرنے کے لئے درخواست سن رہی ہے۔ والدین کی جانب سے چار رکنی وکلا ٹیم معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری اور سیکرٹری کابینہ سے ملاقات کرے گی۔ عدالت نے ملاقات کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو شکست دیدیبین کٹنگ نے 2 گیندوں پر 2 فلک شگاف چھکے لگاکر میچ کا اختتام کیا۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates QGvIU IUvQG khush raho Quetta Walon
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کرونا وائرس : اسلام آباد میں ملازمین کے بائیو میٹرک مشینوں پر حاضری لگانے پر پابندیاسلام آباد : کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد میں ملازمین کے بائیو میٹرک مشینوں پر حاضری لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اسلام
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئیوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت فیس ماسک مہنگے داموں
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

اسلام آباد سے ’چار ہزار سال‘ قدیم برتن دریافتپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر 11-I میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے دوران چار ہزار سال پرانے مٹی کے ٹوٹے ہوئے برتن ملے ہیں۔ A humble request to ImranKhanPTI to immediately preserve the site from being looted by wannabe millionaires.
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

اسلام آباد اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارکیا پیشگوئی کی گئی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates rain
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاریراولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری Pakistan WeatherAlert WeatherUpdates Rains Snowfall WintersEnd WeatherPK
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »