اسرائیلی شریک حیات رکھنے والے فلسطینیوں پر پابندی کا بل پیش

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تل ابیب اسرائیلی وزیر داخلہ نے بل پیش کیا ہے جس کے...

تل ابیب اسرائیلی وزیر داخلہ نے بل پیش کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی شریک حیات رکھنے والے فلسطینیوں کو ملک میں شریک حیات کے ساتھ رہنے پر پابندی ہوگی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیا شہریتی قانون کا یہ بل وزارت کمیٹی برائے قانون سازی میں پیش ہوا ہے جس کے بعد اسے اسرائیلی پارلیمنٹ Knesset میں پیش کیا جائے گا جہاں اکثریتی ووٹ کے بعد اسے قانون کی شکل دے دی جائے گی۔ اس سے قبل 2003 میں بھی یہ بل پیش ہوا تھا لیکن اکثریتی ووٹس کی کمی کی بنا پر جولائی میں اسے منسوخ کردیا گیا تھا تاہم بغیر کسی قانونی دفعات میں شامل کیے اسے فلسطینیوں کیخلاف قانون بنائے رکھا۔

اس بار اسے باقاعدہ اور سرکاری سطح پر قانونی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے یہ بِل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں یہودیوں کی تعداد کو خطرہ ہے اور اگر فلسطینیوں کو رہنے کی اجازت دی گئی تو اسرائیلیوں پر حملوں میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔