اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی پولیس نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبد السلام ہنیہ کو دہشت گردی کے الزامات میں جنوبی اسرائیل سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتانا تھا کہ صباح عبد السلام ہنیہ ایک...

چینی شہری نے طویل ترین ’’کلی‘‘ کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیاقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بلند حوصلے دیکھ کر بہت متاثر ہوا ...یروشلم اسرائیلی پولیس نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبد السلام ہنیہ کو دہشت گردی کے الزامات میں جنوبی اسرائیل سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتانا تھا کہ صباح عبد السلام ہنیہ ایک اسرائیلی شہری ہیں، انہیں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف تحقیقات میں اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت بھی شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے صباح عبد السلام ہنیہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں حماس ارکان سے ساتھ رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 57 سالہ صباح عبد السلام ہنیہ کے گھر سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون اور دیگر سامان ملا ہے جن سے ان کا اسرائیلی ریاست کے خلاف حملوں میں ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔علی ثقلین ڈویلپرز کا شاندار پراجیکٹ ''SQمال،، پاکستان کے بڑے سٹارز نے بھی انویسٹمنٹ ...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

21 سال سے اسرائیل میں قید مروان البرغوثی کون ہیں اور کیا وہ فلسطینی اتھارٹی کے اگلے صدر بن سکتے ہیں؟حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کی طرف سے قیدیوں کو رہا کرنے کے امکان نے فتح تحریک کے رہنما مروان البرغوثی کو سرخیوں میں ڈال دیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

بھارتی فلم پروڈیوسر کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتاربھارتی فلم پروڈیوسر جعفر صادق کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے مبینہ طور پر 2000 کروڑ روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بلیک کرولا گروہ کا اہم کارندہ گرفتارکراچی: سولجر بازار پولیس نے بین الصوبائی بلیک کرولا گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

غزہ جنگ: اسرائیل کے لیے ایف 35 طیاروں سمیت دیگر امریکی ہتھیاروں کی منظوری کیا ظاہر کرتی ہے؟غزہ جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باوجود اطلاعات ہیں کہ واشنگٹن نے اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار دینے کی منظوری دی ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ڈیفنس سے بھتہ خور گروہ کا سرغنہ عارف علی گرفتارکراچی: : رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے سرغنہ عارف علی کو ڈیفنس سے گرفتار کرلیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں کمرے سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد، کیا ہوا تھا ؟ ...لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں مغلپورہ کے علاقے غوثیہ کالونی میں والدہ سے جھگڑے پر لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کی بہن نے بیان دیا کہ لیڈی ڈاکٹر کا اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، سحری کے وقت بہن نے خود کو کمرے میں بند کرلیا، شام کو دروازہ کھولا تو لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔بہن نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ لیڈی...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »