اداکارہ جیا خان خودکشی کیس کا فیصلہ 10 سال بعد سنادیا گیا، سورج پنچولی بری

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عدم شواہد کی بنا پر سورج پنچولی کو جیا خان کیس میں قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے لہذا عدالت انہیں بری کرتی ہے: عدالتی فیصلہ

بئی کی عدالت نے 2013 میں خودکشی کرنے والی بالی وڈ اداکارہ جیا خان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کے بوائے فرینڈ اور اداکار سورج پنچولی کو بری کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی خصوصی عدالت نے جیا خان کے بوائے فرینڈ اداکار سورج پنچولی کے خلاف اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کے معاملے پر اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کردیا۔بھارت کی خصوصی عدالت میں ایک دہائی پرانے کیس کا فیصلہ آج سنایا گیا تو اس وقت اداکار سورج پنچولی بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدم شواہد کی بنا پر سورج پنچولی کو جیا خان کیس میں قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے لہذا عدالت انہیں بری کرتی ہے۔خیال رہے کہ اس کیس میں 2018 میں سورج پنچولی پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ جیا خان نے 3 جون 2013 کو خودکشی کی تھی، وہ جوہو میں اپنی رہائشگاہ پر لٹکتی ہوئی پائی گئی تھیں۔

اداکارہ کی والدہ رابعہ نے بیٹی کی موت کے فوراً بعد دعویٰ کیا تھا کہ اُن کی بیٹی کو سورج پنچولی نے قتل کیا ہے۔2013 میں سورج کے خلاف دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات