آپریشن عزم استحکام: قبائلی عوام ایک اور آپریشن کے منصوبے سے نالاں مگر حکومت پُرعزم

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 92 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کی نئی لہر کے خاتمے کے لیے شروع ہونے والے فوجی آپریشن ’عزم استحکام‘ سے متعلق سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری رہے گی۔ تاہم ملک میں اس آپریشن کے بارے میں پاکستانی حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود قبائلی علاقوں کے عوام اس فیصلے سے خوش نظر نہیں...

’یہ آپریشن فوج کی نہیں، ہماری ضرورت ہے‘: قبائلی عوام ایک اور آپریشن کے منصوبے سے نالاں مگر حکومت پُرعزمپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کی نئی لہر کے خاتمے کے لیے شروع ہونے والے فوجی آپریشن ’عزم استحکام‘ سے متعلق سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ’عزم استحکام‘ کے نام سے شدت پسندوں کے خلاف ایک نئے آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اعلان کے بعد حزب اختلاف سمیت متعدد سیاسی جماعتوں اور خاص طور پر قبائلی عمائدین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں 2009 میں آپریشن ’راہ نجات‘ شروع کیا گیا جبکہ 2012 میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فوجی آپریشن ’ضرب عضب‘، جنرل راحیل شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا۔

باجوڑ سے تعلق رکھنے والے محمد عثمان کہتے ہیں کہ انھیں اس بات پر حیرت ہے کہ ’ہر چند سال بعد ایک آپریشن شروع کر دیا جاتا ہے، لیکن قبائلی علاقوں کی پسماندگی کی طرف توجہ نہیں جاتی۔ اس کے لیے حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔‘ پشاور میں حکومتی سطح پر منعقد قبائلی امن جرگہ میں آپریشن کی مخالفت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس پر پارلیمان میں بحث کی جائے۔

سینیئر صحافی مشتاق یوسفزئی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کا اعلان ہوتے ہی اس کی مخالفت کی وجہ ’ماضی میں کیے گئے آپریشنز، ان سے پیدا ہونے والی لوگوں کی مشکلات اور تکالیف ہیں جو اب تک یہاں کے عوام کے ذہن میں ہیں۔‘ حکومت کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ آپریشن سے کوئی نقل مکانی نہیں ہوگی، بلکہ آپریشن انٹیلیجنس کی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ جبکہ قبائلی علاقوں کے علاوہ خیبر پختونخوا کے کچھ بندوبستی علاقوں میں پہلے سے ہی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان سے بات چیت کے بعد ان کے چار سے پانچ ہزار لوگوں کو واپس لانے کا تجربہ ناکام ہوا اور ’طالبان کے وہ ساتھی جو افغانستان سے کاروائیاں کر رہے تھے انھیں پاکستان میں پناہ گاہیں مل گئیں۔ اب وہ آتے ہیں، ان کے گھروں میں رہتے ہیں اور پھر کارروائیاں کرتے ہیں۔‘،تصویر کا کیپشنکیا ایک نیا آپریشن چین کے دباؤ کی وجہ سے کیا جا رہا ہے؟

اس سوال پر کہ کیا اس آپریشن کے ذریعے چینی منصوبوں کو سکیورٹی تھریٹ پر بھی قابو پایا جائے گا، خواجہ آصف نے کہا کہ ’ان کے خلاف تھریٹ پر بھی کام ہوگا مگر اس فوجی آپریشن کا مقصد عام پاکستانی شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایپکس کمیٹی میں کسی قسم کے آپریشن کا ذکر نہیں تھا، بات چیت کے بغیر کچھ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ کے پیآپریشن عزم استحکام سے متعلق فی الحال کوئی چیز واضح نہیں، آئی ایس پی آر کی پالیسی کے بعد بات کرینگے آپریشن ہوگا یا نہیں؟ علی امین گنڈاپور
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

نیشنل ایکشن پلان اجلاس، انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کی منظوری دے دی گئیملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے اہم ثابت ہو گا: وزیراعظم
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

مسلح جدوجہد کرنے والوں کےساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،وزیرداخلہ بلوچستانآپریشن عزم استحکام پر بلوچستان حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا: ضیا لانگو کی میڈیا سے گفتگو
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

مسلح جدوجہد کرنے والوں کےساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،وزیرداخلہ بلوچستانآپریشن عزم استحکام پر بلوچستان حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا: ضیا لانگو کی میڈیا سے گفتگو
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

دہشتگردی سب کا مسئلہ ہے، جنگ کے مقاصد میں کنفیوژن کا فائدہ دشمن کو ہوگا: بیرسٹر سیفعطا تارڑ نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق ہمارے مؤقف کی تائید کی، وفاقی وزیر کے بیان کے بعد معاملہ اب ختم ہونا چاہیے: مشیر اطلاعات کے پی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

عزم استحکام آپریشن کی زیادہ تر کارروائیاں کے پی اور بلوچستان میں ہوں گی، وزیر دفاعکچھ عرصہ قبل حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو معافیاں دینے کا نقصان ہوا ہے، خواجہ آصف
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »