آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد : نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے،

تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہاررائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، جتنی باتیں شہریوں کو پتہ چلیں گی ان میں اچھی بھی ہونگی بری بھی ہوں گی۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ آئین کی شق 19 اے کے مطابق ہر چیز جس کی عوامی اہمیت ہے وہ آپ معلوم کر سکتے ہیں اور ایک صحافی ہونے کے ناتے آپ یہ معلومات لوگوں کےلئے جمع کرتے ہیں۔ نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ جج آئین وقانون کے دائرے میں کام کرتاہے اور ذمہ دارانہ صحافت وقت کی ضرورت ہے، صحافی اورجج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیں، سچ سچ ہی رہتا ہے انصاف پر ہر آدمی کی اپنی رائے ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مثبت صحافت کا معاشرے پر اچھا اثر قائم ہوتاہے ، خبر اور رائے میں فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، آپ رائے سے اختلاف کرسکتے ہیں مگر سچ سے انکار نہیں کرسکتے۔ یہاں جوٹی وی پر آتا ہے صحافی بن جاتا ہے مگر دنیا میں ایسے نہیں ہوتا ، جھوٹ بولنا مشکل ہوتا ہے اور سچ کا ہمیشہ مثبت نتیجہ نکلتا ہے، دنیا کے تمام مذاہب میں سچ کو فوقیت دی گئی ہے ، آپ کو جھوٹ یاد رکھنا پڑتا ہے مگر سچ کو نہیں، صحافی، ججز اور ہر کسی کو کہوں گا سچ بولیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سپریم کورٹ کا پاناما والیم ٹین کھولنے سے انکار، درخواست نمٹادیوالیم ٹین کیوں خفیہ رکھا گیا؟ عوام کا حق ہے اسے دیکھیں کہ ملک کیسے لوٹا گیا، لطیف کھوسہ، ریلیکس! لطیف کھوسہ، چیف جسٹس
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

جولائی میں ہونیوالی نیب ترامیم مشکوک اورعدالتی فیصلوں سے متصادم ہیں: چیف جسٹسچیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ جولائی میں ہونیوالی نیب ترامیم مشکوک اورعدالتی فیصلوں سے متصادم ہیں۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ایک دن میں کتنے گلاس پانی پینا ضروری ہے؟اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پانی ہمارے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے، جسم کے کل وزن کا دو تہائی حصہ پانی ہی ہوتا ہے، پانی جسم سے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایک دن میں کتنے گلاس پانی پینا ضروری ہے؟اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پانی ہمارے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے، جسم کے کل وزن کا دو تہائی حصہ پانی ہی ہوتا ہے، پانی جسم سے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

توشہ خانہ کیس؛ بادی النظرمیں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا، چیف جسٹسٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بادی النظر میں خامیاں ہیں، چیف جسٹس
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »