sagar sarhadi

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ساگر سرحدی: بولی وڈ کے معروف رائٹر اور اردو ادیب کا تذکرہ ARYNewsUrdu

‘سلسلہ’ اور ‘کہو نہ پیار ہے’ جیسی کام یاب فلموں کے مصنّف ساگر سرحدی نے 2021ء میں آج ہی کے دن ہمیشہ کے لیے اپنی آنکھیں موند لی تھیں۔ آج ان کا یومِ وفات ہے۔ بولی وڈ میں انھیں ایک زبردست مکالمہ نگار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی حیثیت سے پہچانا جاتا تھا جب کہ دنیائے ادب میں وہ باکمال افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس مشہور تھے۔

ساگر سرحدی نے بالی وڈ کی درجنوں فلموں کے اسکرین پلے اور مکالمے لکھے، کہانی نویس اور مکالمہ نگار کے طور پر ان کی شہرت کا آغاز 1976ء میں بننے والی فلم ‘کبھی کبھی’ سے ہوا، اس فلم میں امیتابھ بچن اور راکھی نے کام کیا تھا، اس فلم کی کام یابی کے بعد انھوں نے فلم ‘بازار’ کے ہدایت کار کے طور پر قسمت آزمائی اور کام یاب رہے۔ اس فلم میں مشہور اداکارہ سمیتا پٹیل اور نصیرالدین شاہ نے کام کیا تھا۔ ساگر سرحدی فاروق شیخ، نصیرالدین شاہ اور شبانہ اعظمی کی 1984ء میں بننے والی فلم ‘لوری’ کے پروڈیوسر بھی...

ممبئی میں‌ وفات پانے والے ساگر سرحدی کو دل کے عارضے کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 88 سال کی عمر میں‌ چل بسے تھے۔ستّر کی دہائی میں ان کے دو چار افسانے بھی مختلف رسائل میں شایع ہو چکے تھے۔ بطور ایک پلے رائٹر اور فلمی مکالمہ نگار ان کی شہرت بامِ عروج پر تھی۔ اس زمانے میں مرحوم محمود چھاپرا کے مکان پر اکثر ادبی محفلیں منعقد ہوتی رہتی تھیں۔ جہاں افسانے، نظمیں اور مضامین وغیرہ سنائے جاتے اور شرکائے محفل ان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے۔ ان محفلوں میں باقر مہدی، یوسف ناظم، فضیل جعفری وغیرہ...

ساگر سرحدی سے میری یہ پہلی ملاقات تھی۔ ملاقات کیا تھی بس میں نے ساگر سرحدی کو پہلی بار اس محفل میں دیکھا تھا۔ ان کی صاف ستھری پُرسکون شخصیت اور سفید براق لباس نے مجھے بہت متاثر کیا تھا۔ اس کے بعد ساگر صاحب سے دو تین بار ادبی نشستوں میں ہی سرسری ملاقات ہوئی۔ فلم بازار کی کام یابی پر ان کے فلیٹ میں ایک دعوت میں بھی شریک ہونے کا موقع ملا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’مجھے امید دلوائی گئی کہ یہ علاج مجھے نابینا ہونے سے بچا لے گا‘: مریضوں کو جھوٹی امیدیں بیچنے والے ڈاکٹر - BBC News اردورمضان یونس: ’میں نے اس علاج کے لیے 13 ہزار ڈالر جمع کیے جس کے بارے میں مجھے بتایا گیا تھا کہ یہ علاج میری بینائی کو بہتر بنا سکتا ہے اور اسے مزید خراب ہونے سے روک سکتا ہے۔‘
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

بھارتی نوجوان اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا کیوں بھول گیا؟شادی کا دن انسان کی زندگی کے اہم دنوں میں سے ایک ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خوشی کی وجہ سے لوگ اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

مونا لیزا جیسے شاہکار فن پاروں کے خالق لیونارڈو ڈاونچی کی زندگی سے جڑے نئے حقائق سامنے آگئےتحقیق پر کئی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم مصنف کا کہنا ہے کہ ان کی دعویٰ کے حق میں تاریخی دستاویزات کی صورت شواہد موجود ہیں۔ ملک کس حالات سے گزر رہا ھے اور اپکو جیو کے مالک کی ماں کی تصویریں کی پڑی ہوئی ھے کتی کے بچوں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اماراتی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیاردبئی میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں تین بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات جانیے: Dailyjang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »