\u06cc\u0648\u06a9\u0631\u06cc\u0646 \u06a9\u0627 13 \u0631\u0648\u0633\u06cc \u0688\u0631\u0648\u0646 \u0637\u06cc\u0627\u0631\u06d2 \u0645\u0627\u0631 \u06af\u0631\u0627\u0646\u06d2 \u06a9\u0627 \u062f\u0639\u0648\u06cc\u0670

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

تازہ ڈرون حملوں میں توانائی فراہم کرنے والے انفرااسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو شاندار کام پر سراہا جانا چاہیے، یوکرینرگو Russia Ukraine DawnNews مزید پڑھیں:

یوکرین نے دارالحکومت کیف پر روس کی جانب سے تازہ حملے کے دوران متعدد ایرانی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔کے مطابق روس کی جانب سے واضح کیا جا چکا ہے کہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر بھی جنگ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی جبکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ روسی حکام پر مقدمہ چلانے کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کی حمایت کریں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے میں استعمال ہونے والے ایران کے تیار کردہ ہتھیاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دہشت گردوں نے آج صبح ایرانی ساختہ 13 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا اور ان تمام کو مار گرایا گیا‘۔ فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے اور دارالحکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کے بعد سے کیف کو تقریباً 10 ماہ سے متواتر فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

توانائی فراہم کرنے والے قومی ادارے یوکرینرگو نے کہا کہ تازہ ڈرون حملوں میں توانائی فراہم کرنے والے بنیادی انفرااسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ان کے شاندار کام پر سراہا جانا چاہیے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات