\u0645\u0648\u0633\u0645\u064a\u0627\u062a\u0649 \u062a\u0628\u062f\u06cc\u0644\u06cc \u0642\u0648\u0645\u06cc \u0633\u0644\u0627\u0645\u062a\u06cc \u06a9\u0627 \u0645\u0633\u0626\u0644\u06c1 \u06c1\u06d2\u060c \u0634\u06cc\u0631\u06cc \u0631\u062d\u0645\u0627\u0646

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

موسمياتى تبدیلی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، شیری رحمان SherryRehman

اسلام آباد: وفاقی وزیر شيرى رحمان کا کہنا ہے کہ موسمياتى تبدیلی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اس کے اثرات پر قابو پانا پورے معاشرے کی ذمہ دارى ہے۔ماحولیات کا خیال رکھیں گے تو قدرت انسان کا خیال رکھےگی۔

وفاقی وزیر برائے موسمياتى تبدیلی شیری رحمان نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موسمياتى تبدیلی کے اثرات پر قابو پانا پورے معاشرے کی ذمہ دارى ہے۔اسلام آباد کو حسن بخشنے میں جنگلات کا کردار ہے جن کی حفاظت کرنا فرض ہے۔اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر کوئی بھی اگ لگانے کا جرم کرےگا تو کڑی سزا ملےگی،900 سے زائد دنیا میں فارسٹ فائر چل رہےہیں۔

انہوں نے کہا ٹک ٹاکر نے آگ لگانے کو ایک تفریح کے طور پرلیا۔ دونوں آگ اسلام آباد میں نہیں بلکہ خیبرپختونخوا میں لگیں۔ شيرى رحمان نے کہا کل دو بجے موسمياتى تبدیلی کی ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہے۔ہیٹ ویو ابھی جاری رہے گی اور اس کے اثرات گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں پڑ رہےہیں گلگت بلتستان میں جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے ۔موسمياتى تبدیلی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

شيرى رحمان نے کہا صوبوں میں پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے۔ ملک میں بڑے ڈیم کی بجائے چھوٹے ڈیم بنانے چاہیے۔چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا آگ لگانا جرم ہے۔ اس کو گلیمر کرنا زیادہ جرم ہے۔اسلام آباد کی خوبصورتی جنگل اور پہاڑ ہیں مل کر کام کرنا چاھتے ہیں ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات