\u0641\u0644\u0633\u0637\u06cc\u0646\u06cc\u0648\u06ba \u06a9\u0627 \u0627\u0642\u0648\u0627\u0645 \u0645\u062a\u062d\u062f\u06c1 \u06a9\u06cc \u0627\u0633\u0631\u0627\u0626\u06cc\u0644\u06cc \u0642\u0628\u0636\u06d2 \u067e\u0631 \u0648\u0648\u0679\u0646\u06af \u06a9\u0627 ’\u0641\u062a\u062d‘ \u06a9\u06d2 \u0637\u0648\u0631 \u062e\u06cc\u0631\u0645\u0642\u062f\u0645

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

اقوام متحدہ میں اسرائیلی قبضے کے اثرات پر قانونی رائے کے لیے ووٹنگ کافلسطینیوں کا ’فتح‘ کے طور خیرمقدم UNO Palestine DawnNews

فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقے میں اسرائیلی قبضے پر قانونی رائے فراہم کرنے کی درخواست کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ اسرائیل کے قبضے، آباد کاری اور انضمام سمیت جغرافیائی تبدیلی، مقدس شہر یروشلم کی حیثیت اور کردار، امتیازی قوانین اور اقدامات کے نقصانات پر قانون مشورہ فراہم کیا جائے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی یروشلم پر 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا جو فلسطین کا حصہ ہے اور وہاں کے عوام ان علاقوں میں اپنی ریاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔فلسطین کے صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ کا کہنا تھا کہ ’وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے اور ہمارے لوگوں پر جاری جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے‘۔

فلسطین کے اعلیٰ عہدیدار حسین الشیخ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ووٹ سے فلسطینی کی سفارت کاری کی فتح ظاہر ہوتی ہے‘، 87 اراکین نے درخواست کے حق میں ووٹ دیا، اسرائیل، امریکا اور دیگر 24 ممالک نے مخالفت کی اور 53 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات