\u0633\u0627\u0626\u0646\u0648\u0641\u0627\u0631\u0645 \u0648\u06cc\u06a9\u0633\u06cc\u0646 \u06a9\u06cc \u06a9\u0645\u06cc \u0646\u06c1\u06cc\u06ba \u06c1\u06d2\u060c \u0688\u0627\u06a9\u0679\u0631 \u0641\u06cc\u0635\u0644 \u0633\u0644\u0637\u0627\u0646

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

انہوں نے کہا ہمارے پاس جو ویکسین ہیں ان میں سائنو فارم، سائنو ویک، کینسائینو اور اسپٹکنک ہیں جو 18 سال زائد عمر کے افراد کے لیے منظور شدہ ہیں, حکومت پاکستان نے ویکسین خریدی ہے اور مزید خرید رہے ہیں تاکہ کسی رکاوٹ کے ویکسینیشن کا پروگرام چلتا رہے۔ NCOC

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں سائنوفارم ویکسین کی کمی نہیں ہے، سائنوفارم ختم ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے 40 سال کی درمیانی عمر کے افراد ابھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں لیکن ویکسینیشن کا عمل کچھ عرصے بعد شروع ہوگا اور اس کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ ویکسینیشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ کسی سینٹرمیں سائنو فارم کے اسٹاک میں کمی ہو تو ترجیحی بنیاد پر جن کو دوسری خوراک لگنی ہے ان کے لیے سائنوفارم کی کچھ خوراکیں مختص کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک 6 ایسی شدید نوعیت کے کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تحقیقات کی گئی تو یہ اتفاقیہ تھا کیونکہ اس کا تعلق ویکسین سے نہیں تھا بلکہ اس کی کوئی اور وجہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی وجہ سے جن افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے اور بیماری کے خطرناک اثرات کے بچاؤ میں ایسڑازینیکا سمیت پاکستان میں استعمال ہونے والی ویکسین شامل ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

If govn has vaccines then why we are forced to go for astra zenica?

adil_khan_niazi

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔