\u062c\u0627\u0648\u06cc\u062f \u0622\u0641\u0631\u06cc\u062f\u06cc\u060c \u0688\u06cc\u0631\u0646 \u0633\u06cc\u0645\u06cc \u06a9\u06cc \u0622\u0631\u0645\u06cc \u0686\u06cc\u0641 \u0633\u06d2 \u0645\u0644\u0627\u0642\u0627\u062a

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی، آئی ایس پی آر مزید پڑھیں PSL6 DawnNews COAS

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، زلمی ٹیم کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیرن سیمی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے اور امن کے سفیر بننے پر پشاور زلمی فرنچائز سے وابستہ مہمانوں کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد بھی دی۔ علاوہ ازیں ملاقات میں شریک مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے دوروں کے حوالے سے تجربات سے آرمی چیف کو آگاہ کیا اور پاکستان کو ایک خوبصورت اور پُرامن ملک قرار دیا۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کے بعد بورڈ نے پی ایس ایل 6 کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔بعد ازاں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل 6 کو مناسب تاریخ پر گزشتہ سیزن کی طرح مکمل کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

ٹیکس چور کی آرمی چیف سے ملاقات😂😂😂😂😂

عوام کے مہنگائی کے ہاتھوں پس جانے اور ملکی معیشت تباہ ہونے پر اس شرمندگی نہیں ہوتی.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات