\u0627\u06d2 \u0627\u0653\u0631 \u0648\u0627\u0626\u06cc \u06a9\u0648 \u0646\u0634\u0631\u06cc\u0627\u062a\u06cc \u062d\u0642\u0648\u0642 \u062f\u06d2 \u06a9\u0631 \u067e\u06cc \u0679\u06cc \u0648\u06cc \u0627\u0633\u067e\u0648\u0631\u0679\u0633 \u06a9\u0627 \u0645\u0639\u0627\u0634\u06cc \u0642\u062a\u0644 \u06a9\u06cc\u0627 \u06af\u06cc\u0627\u060c \u0648\u0632\u06cc\u0631 \u0627\u0637\u0644\u0627\u0639\u0627\u062a

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اس کا فائدہ اے آر وائی اور اے اسپورٹس والے اٹھا رہے ہیں لیکن خرچہ ہم اٹھا رہے ہیں، وزیر اطلاعات Read more: DawnNews Pakistan

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے اے آر وائی اور اے اسپورٹس سے کرکٹ اور کھیلوں کی نشریات کے حقوق کا معاہدہ کر کے پی ٹی وی اسپورٹس کا معاشی قتل کیا اور اس پر ڈاکا ڈالا اور اب تک صرف ایک ایونٹ کے بعد پی ٹی وی کو 52 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ 2018 میں حکومت میں آئے تو 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں جیسی بڑی بڑی باتیں گئیں، اسی طرح کہا کہ ہم پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو بی بی سی کے ماڈل پر ایک اسمارٹ اور موثر نشریاتی ادارہ بنائیں گے، اس کے بعد ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کا اعلان ہوا تاکہ اس سے ریونیو پیدا کیا جا سکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 10 اگست کو پی ٹی وی بورڈ نے کہا کہ ہمیں اظہار دلچسپی کا نوٹس جاری کرنا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک کمپنی ہے جس سے ہم نے پارٹنرشپ کا تجربہ کیا ہے اور اس سے پی ٹی وی کو منافع ہوتا ہے تو ہم اس کمپنی کے ساتھ دوبارہ جانا چاہتے ہیں، اظہار دلچسپی کا نوٹس 10 اگست کو ایک اخبار میں چھپتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی جانچ کمیٹی نے بلٹز ایڈورٹائزرز کو 300 میں سے 182نمبر دیے، گروپ ایم اے آر وائی کو 167 نمبر دیے اور ٹاور اسپورٹس کو 131نمبر دیے گئے، اس جانچ کمیٹی نے اس مارکنگ پر دستخط کیے، اس میں کمیٹی نے کہا کہ بلٹز ایڈورٹائزر نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے اور وہ بہتر پارٹنرشپ ڈیل دی ہے لیکن کچھ چیزوں پر ہم ان سے معہادے سے قبل کچھ امور پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 6ستمبر مارکنگ کے بعد ہی یہ فیصلہ کر لیا جاتا ہے کہ ہم نے اے آر وائی کے ساتھ تین سالہ کا معاہدہ کرنا ہے، 16ستمبر کو اس معاہدے پر دستخط کیے جاتے ہیں اور اس سے دو دن پہلے پیمرا ’اے اسپورٹس‘ کو لائسنس دیتی ہے، 14ستمبر تک ان کے پاس براڈکاسٹنگ لائسنس نہیں تھا حالانکہ اظہار دلچسپی کے نوٹس میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اس کو براڈکاسٹر ہونا چاہیے اور پیمرا میں دو مہینے کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن ہونی چاہیے تو دو دن کے بعد آپ نے ان سے معاہدہ کر...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Lanat

Ajkl koi PTV dakta b nahe ha

Masi musibatay (jhuti)

جب ان کے دور میں جیو کو حقوق دیئے وہ معاشی قتل نہیں تھا ۔کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے

And was given without bidding..

آپ لوگون کا دل نہیں کرتا کےایسی شکل پرلانتے بھیجن۔

Marriyum_A najamsethi DrNaumanNiaz MazherArshad action must be taken against iramizraja TheRealPCB TheRealPCBMedia for spoiling a national institute to benefit political cronies

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔