\u0627\u0633\u0644\u0627\u0645 \u0627\u0653\u0628\u0627\u062f \u067e\u06c1\u0646\u0686 \u06a9\u0631\u063a\u06cc\u0631\u062c\u0645\u06c1\u0648\u0631\u06cc \u0634\u062e\u0635 \u067e\u0631\u062c\u0645\u06c1\u0648\u0631\u06cc \u062d\u0645\u0644\u06c1 \u06a9\u0631\u06cc\u06ba \u06af\u06d2\u060c \u0628\u0644\u0627\u0648\u0644 \u0628\u06be\u0679\u0648

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

BilawalBhuttoZardari PMImranKhan

لاہور: ناصر باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارا احتجاج سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف ہے۔ سب سے پہلے سلیکٹڈ حکومت کوہٹانا پڑےگا۔ اس دھاندلی زدہ وزیراعظم کو بھگانا پڑےگا۔ کیونکہ عمران خان کےہوتےہوئےاصلاحات نہیں ہوسکتیں۔ ہم اسلام آباد پہنچ کرغیرجمہوری شخص پرجمہوری حملہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم حق ملکیت کی بات کرتےہیں ۔ آپ کےحق روزگارکیلئےنکلےہیں۔ حکومت کاکام ہےوہ ملک کےشہریوں کو روزگار کےمواقع دیں۔ لیکن اس جھوٹےوزیراعظم نےایک کروڑنوکریاں دینےکاوعدہ کیاتھا لیکن عوام کونوکریاں دینےکےبجائےان سےچھین لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نےلاہورمیں نعرہ لگایاتھا50لاکھ گھردوں گا۔ لیکن کچھ نہ دیا، ہم روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے ہیں۔ تو اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ قائدعوام کانعرہ تھا روٹی ،کپڑاورمکان، شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی یہی نعرہ لگایا اور اس کو پورا کیا۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں جتنامزا مجھےپنجاب میں آرہااتناکہیں نہیں آیا۔ پیپلزپارٹی لاہورکےعوام کاہےاورلاہورکےعوام پیپلز پارٹی کےہیں۔ پیپلزپارٹی کوتوڑنےکی سازش ہوئی تھی۔ سازش لاہورکےعوام کےخلاف تھی۔ لاہورکےجیالےسب سےبہادراوروفادارجیالےہیں۔ پیپلزپارٹی کےجیالوں نےجمہوریت کیلئےکوڑےکھائےہیں۔ بلاول نے کہا کہ جب ملک مشکل میں ہے تو ہم آپ کےپاس آئے ہیں۔ ملک میں جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں۔ معاشی بحران ہے۔ خارجہ پالیسی میں کنفیوژن ہے۔ سلیکٹڈ نےسیاست کوگالی اورحکومت کومذاق بنادیا۔ عمران خان نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا۔ ان کےصرف 10وزیر قابل تھےانہیں کاغذکاٹکڑاپکڑادیا۔ جووزیرفیل تھےانہیں عمران خان نےسندھ بھیجا ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

NEW WAR BETWEEN RUSSIA , BILAWAL, UKRAINE PM IMRAN, HAS SHIFTED TO ISLAMABAD. NO CONFIDENCE MOTION AGAINST PM IMRAN WILL FAIL. BB ZARDARI SHOULD NOT RESORT TO UNDEMOCRATIC ACTION LONG MARCH ABUSING AGAINST PM IMRAN. PAKISTANIS WILL NOT TOLERATE INDECENT ASSAULT ON GOVT. GOONDAS

PAKISTANIS ARE FED UP WITH PRESENT GARBAGE POLITICAL LEADERS WHO ARE QUARRELING FOR PM CHAIR AND THEY HAVE NO PLAN TO IMPROVE ECONOMIC CONDITIONS OF POOR PAKISTANIS RUSSIAN BILWAL, UKRAINE PM IMRAN, WAR HAS SHIFTED TO ISLAMABAD. ALL POLITICAL LEADERS ARE LIARS CORRUPT SELFISH

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات