’مجھے اللہ مل گیا‘ نیوزی لینڈ کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے الفاظ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی پلیئر سونی بل ولیمز کو اسلام قبول کیے ہوئے 10 سال ہو چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ میری رہنمائی فرما، مجھے استقامت عطا فرما، مجھے بہتر انسان بنا اور بہتر شخص بنا۔

سونی بل ولیمز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اسلام قبول کرنے سے قبل میں گناہ کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا۔ میں خود کو بہت کچھ سمجھتا تھا، جو میں نہیں تھا۔ لیکن اس کے باوجود میرے دل میں خلا تھا، اب میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ کا مطلب سب کچھ ہے۔ پانی کا گلاس پینا الحمد اللہ، آپ سے بات کرنے کا موقع ملنا الحمد اللہ، بیوی اور بچوں سے ملنا الحمد اللہ، میرا خالق ہمیشہ میرے ذہن میں رہتا ہے۔ ولیمز کا کہنا تھا کہ اس سارے سلسلے میں چند سال لگے لیکن انھیں اللہ مل گیا، اسلام مل گیا اور انھیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا موقع ملا۔ مجھے مسلمان ہونے، اس کی صداقت اور سچائی، یہ جن چیزوں کا پرچار کرتا ہے اور جو کچھ یہ دیتا ہے، اس سب پر فخر ہے۔

گزشتہ برس ولیمز نے عمرہ ادا کیا تھا جس کو وہ ایک زبردست تجربہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ احرام باندھے ہوئے ہوتے ہیں تو کوئی معاشی تفریق نہیں ہوتی، ہر آدمی برابر ہوتا ہے جو شاید سب سے افضل بات ہے۔ وہ کہتے میں کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے اپنی کمزوریوں کا علم ہے لیکن مجھے ہمت دے، میرے گناہ معاف فرما، میرے عزیزوں اور قریبی لوگوں پر رحمت فرما، انھیں محفوظ رکھ، خاص طور پر بچوں کو، ہمیں اپنے قدموں پر مستحکم رکھ اور ہم جو ہیں اس پر تیرے شکر گزار ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نواز شریف کی'' مجھے کیوں نکالا ''کی گردان اب ختم ہو جائے گی:فردوس عاشقنوازشریف کی''مجھے کیوں نکالا''کی گردان اب ختم ہو جائے گی:فردوس عاشق Pakistan NawazSharif FirdousAshiqAwan MujhyKyunNikala LahoreHighCourt Dr_FirdousPTI PTIofficial MoIB_Official pmln_org
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

Mufti Muneeb-ul-Rehman : مفتی منیب الرحمٰن :-خصائصِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمہمارے نزدیک ہر نبی اور رسول محترم ہے ‘مکرّم ہے ‘ مُعَزَّزْ ومُوَقَّراور ذی شان ہے‘لیکن خود رسولوں کے مابین فضیلت کے اعتبار سے درجہ بندی موجود ہے‘اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ''یہ رُسلِ کرام کہ ہم نے ... پڑھیئے مفتی منیب الرحمٰن کا مکمل کالم: DunyaColumns
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر قائم ہیں، حافظ حمد اللہکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ تمام
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

اللہ تعالیٰ بہتر کرے گاانشااللہ ،صحافی کے سوال پر شہبازشریف کا جوابلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدراور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

رانا ثنا اللہ کیس میں ’تاریخ پر تاریخ‘ کیوں؟پاکستان میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ Tari Nahin pakad kar andar Dal Dena chahie is ko👍👍👍
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیعلاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »