’سنجو بابا ہیئر اسٹائل‘ فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کردی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

’سنجو بابا ہیئر اسٹائل‘ فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کردی ARYNewsUrdu FatimaEffendi

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بیٹے کے نئے ہیئر اسٹائل کی ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بیٹا کارٹون دیکھنے میں مصروف ہے جبکہ شوہر کنور ارسلان پوچھتے ہیں کہ ’مہابیر یہ سنجے دت والا ہیئر اسٹائل کیوں رکھا ہوا ہے۔؟‘ ان کے بیٹے بتاتے ہیں کہ ’آپ نے بنایا ہے۔‘ کنور ارسلان پھر کہتے ہیں کہ ’اچھا اتنے لمبے بال رکھ لیے ہیں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ فاطمہ آفندی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ ان دنوں ان کا ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ نشر کیا جارہا ہے۔ڈرامے کے دیگر کرداروں میں آریز احمد، لائبہ خان، بابر علی، نادیہ حسین، رمہا احمد ودیگر شامل ہیں۔ مقدر کا ستارہ کی قسط روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

حساب_الموطن

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات