’سعودی اماراتی وزرائے خارجہ کی آمد،کشمیرملاقات کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا‘

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

’سعودی اماراتی وزرائے خارجہ کی آمد،کشمیرملاقات کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا‘

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصوبوں کی پاکستان آمد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ دونوں معزز مہمان اکھٹے پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ وزیراعظم کے رابطوں کے بعد یہ اہم دورے ممکن ہوئے۔

ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی اور یواے ای کے وزرائے خارجہ سے مشترکہ ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے دونوں وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر اس ملاقات کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے سامنے چند گزارشات بھی رکھی جائیں گی۔ پاکستانی قوم کی توقعات برادر ملکوں کے سامنے رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی پاکستان سے کافی قربت ہے۔ اس اہم ملاقات میں عرب ممالک کو پاکستان اور کشمیریوں کا نقطہ نظر پیش کیا جائے...

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہر سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ او آئی سی کے فورم پر پاکستان کو کامیابی ملی، اس نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے وزیر خارجہ سے بھی مقبوضہ کشمیر پر بات ہوئی، وہاں کرفیو بنگلا دیش کیلئے بھی ناقابل قبول ہے۔ بنگلا دیش سے طے پایا ہے کہ رابطے برقرار رہیں گے۔

افغان امن عمل پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن معاہدے سے متعلق کافی پرامید ہیں۔ افغان اور چینی وزرائے خارجہ سے بھی مشترکہ ملاقات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ سے مقبوضہ کشمیر اور دیگر معاملات پر بات ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ سے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوگی ، وزیر خارجہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی اوریو اے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کی موثر سفارتکاری، سعودی اور اماراتی وزیر خارجہ کی کل آمداسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے - ایکسپریس اردوعادل الجبیر اور عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

'سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے' - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گےاسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر ایک روزہ دورے پر کل
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »