’بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر 2011 کی شکست کا بدلہ لیں گے‘

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیں

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر 2011 سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لیں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی میڈیا پر انٹرویو میں کہا کہ یہ کوئی خواب نہیں پاکستانی ذہن بنا چکے ہیں کہ احمد آباد میں ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائیں گے۔شعیب اختر نے جواب دیا کہ اس بار پاکستان نے بھارت کو نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جانا پاکستان کے خلاف بھارت میں کھیلنا جب یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو کوئی بھی ورلڈ کپ کے بارے میں بات نہیں کرے گا یہ صرف بھارت بمقابلہ پاکستان ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ گزشتہ پچاس ساٹھ سالوں کے بہترین ورلڈ کپ میں سے ایک ہونے جارہا ہے۔ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا پاکستان نے بھارت کو 266 رنز پر آل آؤٹ کیا لیکن بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگز شروع نہ ہوسکی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات