’اب نوجوان خلا باز بننے کی بجائے یوٹیوبر بننا چاہتے ہیں‘ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نوجوان کے لیے آج کل سب سے زیادہ پسندیدہ کرئیر سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا انفلوئنسر بننا ہے۔ لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے، اس راہ میں تنخواہ میں فرق، کام کی تھکاوٹ، غیر یقینی صورت حال اور بہت کچھ ہے۔

سوشل میڈیا پر جس طرز زندگی کی تشہیر کی جاتی ہے وہ بہت ہی دلکش ہے لیکن کیا سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا کرئیر قابل تقلید ہے۔

کامیاب انفلوئنسر افراد سب سے پہلے یہ دعویٰ کریں گے کہ کوئی بھی اسے اپنا میدان عمل بنا سکتا ہے اور اس انڈسٹری میں آ سکتا ہے۔ لو آئی لینڈ کے مقابلے میں شرکت سے انفلوئنسر بننے والی مولی مے ہیگ کو اس بات کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انھوں نے یہ کہا کہ ہر ایک کے پاس 'دن میں ایک جیسے 24 گھنٹے ہوتے ہیں' جبکہ حقیقت میں بہت کم لوگ انفلوئنسر کے طور پر اسے مالی منفعت کا سودا بنا پاتے ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ سپورٹ کمیٹی کی اپریل سنہ 2022 کی ایک رپورٹ میں انفلوئنسر کی صنعت میں تنخواہ کے فرق کو ایک اہم مسئلہ کے طور پر شناخت کیا گيا ہے۔ اس شعبے میں جنس، نسل اور معذوری کی بنیاد پر تنخواہوں میں بڑا فرق نظر آتا ہے۔ ڈی سی ایم ایس رپورٹ میں عالمی تعلقات عامہ کی ایک کمپنی ایم ایل ایس گروپ کے 2020 کے مطالعے کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں پتا چلا ہے کہ سفید فاموں اور سیاہ فاموں کی تنخواہوں کے درمیان 35 فیصد کا نسلی فرق موجود...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

جب پاکستان کا تعلیمی معیار ہی اتنا ناکس ہو تو وہاں کے ینگسٹر یوٹیوبر ہی تو بنیں گے ناں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات