Mufti Muneeb-ul-Rehman : مفتی منیب الرحمٰن :-عُجلت پسندی

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 77 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

حضرت عمرؓ کا فرمان ہے:'' قبل اس کے کہ تمہارا احتساب کیا جائے ‘تم خود اپنا احتساب کرو‘ قبل اس کے کہ تمہیں میزانِ عمل میں تولا جائے ‘(اپنے خیر وشر کو)خود اپنے( ضمیرکے) میزان میں تولو‘ پڑھیئے مفتی منیب الرحمٰن کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates

قوموں ‘ملّتوں اورملکوں کی قیادت کا اہل بننے کے لیے دانش مندی‘ حِلم وبردباری اور تدبُّر ازحد ضروری ہے ‘ تدبُّر کے معنی ہیںکوئی بات کرنے سے پہلے ‘ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اورکوئی قدم اٹھانے سے پہلے اُس کے عواقب اور اس پر مرتّب ہونے والے نتائج یعنی Subsequencesپر غور کرنا۔ابوالعباس المبرّد نے ''الکامل‘‘ کے ''بَابُ الْخَوارِج‘‘ کے شروع ہی میں لکھا ہے:''خوارج نے قبیلہ اَزد کے عبداللہ بن وہب راسبی کی بیعت کا ارادہ کیا ‘کیونکہ وہ صاحبِ فہم ‘صائِبُ الرَّائے ‘عمدہ خطیب اور پیکرِ...

حضرت عمرؓ کا فرمان ہے:'' قبل اس کے کہ تمہارا احتساب کیا جائے ‘تم خود اپنا احتساب کرو‘ قبل اس کے کہ تمہیں میزانِ عمل میں تولا جائے ‘خود اپنے میزان میں تولو‘ کیونکہ کل کے حساب سے آج کی خود احتسابی تمہارے لیے آسان ہوگی اور جس دن تمہیں پیش کیا جائے گااور کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہے گی ‘ اس بڑی پیشی کے لیے عمدگی سے اپنی تیاری کرو‘ ‘‘۔میمون بن مہران نے کہا :''مجھے معلوم ہوجاتا ہے کہ اللہ مجھ سے کب ناراض ہوتا ہے‘ آپ سے پوچھا گیا: وہ کیسے‘ آپ نے فرمایا: جب میرے ماتحت میری نافرمانی کرنے...

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: معاملات میں ٹھیرائو اللہ کی طرف سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے‘ ‘‘۔ نبی ﷺ نے قبیلہ عبدالقیس کے رئیس مُنذِر بن عائذ سے فرمایا:''تمہاری دو خصلتیں اللہ کوپسند ہیں: بردباری اور حُسنِ تدبر‘‘‘۔ جلد بازی اللہ تعالیٰ کے نزدیک اتنی ناپسندیدہ خصلت ہے کہ یہ دعا کی قبولیت میں بھی رکاوٹ بن جاتی ہے ‘نبی ﷺ نے فرمایا: ''گناہ اور قطع رحمی کے سوا بندے کی دعا ہمیشہ قبول ہوتی ہے جب تک کہ وہ جلد بازی نہ کرے ‘ صحابہ نے عرض کی: یارسول اللہ! دعا میں جلد بازی کیا ہے‘ آپ ﷺ...

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: عائشہ!اللہ رفیق ہے اور نرمی کو پسند فرماتا ہے اور نرمی پر اتنا عطا فرماتا ہے جو سختی اوردیگر خصلتوں پر عطا نہیں فرماتا‘ ‘‘۔ حرملہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے رفیق ہونے کے معنی یہ ہیں کہ وہ عجلت پسند نہیں ہے ‘عجلت پسند وہ ہوتا ہے جو موت سے ڈرتا ہے ‘پس جب تمام چیزیں اس کے قبضے اور مِلک میں ہیں ‘ تواُن میں عجلت نہیں فرماتا‘ ‘‘۔ اسلام متانت ووقار اور ٹھیرائو کو اس قدر پسند کرتا ہے کہ اگرچہ نمازِ جمعہ کے لیے اُس نے سعی کا حکم دیا ہے ‘لیکن...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

muhammad izhar ul haq : محمد اظہارالحق:-تیری مجبوریاں درست؛ مگرپاکستان کی بقا قدرت نے مقّدر کر دی ہے؛ تاہم کچھ ہاتھ پائوں ہم اہلِ پاکستان کو خود بھی ہلانے ہوں گے۔ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہماری اکثریت کا مائنڈ سیٹ ہے! ہمیں مادّی انفراسٹرکچر سے ... پڑھیئے محمد اظہارالحق کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »