9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا چوری کی بات درست نہیں، اسٹیٹ بینک - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

صرف نیشنل بینک پر سائبر اٹیک ہوا، اسٹیٹ بینک سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا بیان جعلی ہے

اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملے کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، سوشل میڈیا پر پاکستان کے مالیاتی شعبہ پر بڑے سائبر حملے کی غلط اطلاعات گردش کرنے لگیں جن میں کسٹمر کا ڈیٹا چوری ہونے اور رقوم کے نقصانات کے دعوے کیے جانے لگے تاہم اسٹیٹ بینک نے اس کی تردید کی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے آفیشل ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ 9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا سمیت رقوم کے نقصان کی اطلاعات غلط ہیں اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان سے منسوب کرکے پھیلایا جانے والا پیغام جعلی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سوا کسی بینک پر سائبر حملے کی اطلاع نہیں ملی، اسٹیٹ بینک ان اطلاعات کی تردید کرتا ہے جن میں 9 بینکوں پر سائبر حملے، مالیاتی اور ڈیٹا کی چوری کا دعویٰ کیا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے اور کوئی بھی اطلاع اسٹیٹ بینک کے آفیشل ابلاغی ذرائع سے ہی نشر کی جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Cyber attack hua hy. But not confirmed data is protected or not.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نیشنل بینک پر سائبر حملہ؛ 40 فیصد سے زائد برانچز تاحال بحال نہ ہوسکیں - ایکسپریس اردوبینک کا سسٹم متاثر ہونے کے باوجود اپ ہونے والی برانچوں سے پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، ذرائع
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سٹیٹ بینک نے 9 بینکوں پر سائبر حملے کی خبروں کو جعلی قرار دے دیاسٹیٹ بینک نے 9 بینکوں پر سائبر حملے کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا تو میرا سوال یہ ہے کہ جو چار دن تک نیشنل بینک کی تمام برانچز کے سسٹم کو بند رکھ کر لوگوں کو زلیل و خوار کیا گیا ہے کیا اس کی وجہ بتا سکتے ہیں؟
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سائبر حملہ نیشنل بینک کی خدمات روک دی گئیںکراچی: سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں۔ صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیکرز نے کل رات کو حملہ
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سائبر حملے میں صارفین کا مالیاتی ڈیٹا محفوظ ہے، نیشنل بینکنیشنل بینک کے کمپيوٹر سسٹم پر جمعہ کی شب سائبر حملے کے بعد بينک کا نظام مفلوج ہوگيا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سائبرحملے سے صارفین کا مالیاتی ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے SamaaTV Baki banks ka bhi batao. Sara data chori ho gya hai Thanks God.
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

پاکستانی ادارے، بینکس اور اہم کمپنیاں سائبر حملہ آوروں کے نشانے پرکراچی : وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی ادارے، بینکس اور اہم کمپنیاں سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر ہیکرز کا حملہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر سائبر حملہ سے صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »