7 ماہ سے بے ہوش خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دے دیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نئی دہلی: ( ویب ڈیسک ) بھارت کے بلند شہر کی ایک 23 سالہ خاتون جو سڑک حادثے میں سر پر لگنے والی چوٹوں کے لیے متعدد سرجریوں سے گزرنے کے بعد گزشتہ 7 ماہ سے بے ہوش پڑی تھی نے ایک صحت مند بچی کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون نے اس وقت ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ جس ٹو وہیلر پر سوار تھی تو 31 مارچ کو حادثہ پیش آیا، اس کے سر پر کئی شدید چوٹیں آئیں اور اگرچہ وہ بچ گئی لیکن وہ بے ہوش ہے۔

نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر دیپک گپتا نے کہا وہ اپنی آنکھیں کھولتی ہیں لیکن کسی حکم پر عمل نہیں کرتی ہیں، مشورہ ہے کہ ہر شخص کو ہیلمٹ پہننا چاہیے، اگر خاتون ہیلمٹ پہنتی تو اس کی زندگی مختلف ہوتی۔ خاتون کے شوہر نے جو ایک پرائیویٹ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اپنی ملازمت چھوڑ دی کیونکہ اسے اپنی حاملہ بیوی کی دیکھ بھال کرنی تھی کیونکہ وہ ہوش میں نہیں تھی۔

خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ میرے پاس ابھی کہنے کو کچھ نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کیا کروں اور زندگی کیسے گزرے گی، سب کچھ رک گیا ہے، جب حادثہ ہوا تو وہ بھی اس کے ساتھ تھا لیکن اسے بھگتنا پڑا۔ پروفیسر گپتا نے بتایا کہ چونکہ خاتون 40 دن کی حاملہ تھی جب وہ ہسپتال پہنچی تو اس کی حالت کا ماہر امراض نسواں کی ایک ٹیم نے جائزہ لیا اور پتہ چلا کہ بچہ صحت مند ہے اور حمل کے خاتمے کا کوئی اشارہ نہیں ہے، ڈاکٹرز نے فیصلہ مریض کے لواحقین پر چھوڑ دیا، حمل کے خاتمے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بجائے اس کے شوہر نے بچے کو رکھنے کا انتخاب کیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات