26\u0633\u0627\u0644\u06c1 \u062c\u062f\u0648\u062c\u06c1\u062f \u06a9\u0627 \u0627\u06c1\u0645 \u062a\u0631\u06cc\u0646 \u0633\u0641\u0631 \u06c1\u06d2\u060c \u0631\u06cc\u0688 \u0632\u0648\u0646 \u0646\u06c1\u06cc\u06ba \u062c\u0627\u0626\u06cc\u06ba \u06af\u06d2\u060c \u0639\u0645\u0631\u0627\u0646 \u062e\u0627\u0646

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

قانون نہیں توڑیں گے نہ ریڈ زون جائیں گے، ہماری تنقید ملکی بہتری کے لئے ہے 🔗

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون نہیں توڑیں گے نہ ریڈ زون جائیں گے، ہماری تنقید ملکی بہتری کے لئے ہے، حقیقی آزادی کا سفر شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، چوروں نے اربوں روپے کے کیسز معاف کرائے، قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ26 سال کے سیاسی سفر میں سب سے اہم سفر شروع کررہا ہوں، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع...

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا مارچ سیاست کے لئے نہیں الیکشن یا ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ صرف ایک مقصد ہے کہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہو، ہمارے فیصلے واشنگٹن یا برطانیہ میں نہ ہوں بلکہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں اور پاکستانی عوام کے لئے ہوں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے مضبوط ہوں، کوئی ہمیں کسی کی جنگ میں شامل ہونے کا نہ کہے، عوام کو فیصلے کرنے دیے جائیں،ہم اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، میں نہیں چاہتا میرے ملک کے ادارے کمزور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت روس سے سستا تیل لے سکتا ہے، پاکستان نہیں لینا چاہتا،انصاف کے ذریعے قوم کے حقوق کی حفاظت ہو، عام لوگ پٹواری کے دفاتر اور عدالتوں میں دھکے کھاتے رہتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے2لوگوں، فہیم اور فیصل کے نام لیے ہیں، ان لوگوں نے سواتی کے ساتھ تشدد کیا، سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، اس سے پہلے شہباز گل کو بھی اٹھایا اور اس کو بھی برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

No sir, no one believes you, you are destroying the country

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات