26 جماعتی اتحاد کا مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تفصیلات جانیے:

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن گزشتہ دو ہفتے سے مودی سے منی پور میں جاری خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث کروانے کا مطالبہ کر رہی تھی مودی سرکار حیلے بہانوں سے منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں ہے۔

گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 50 ارکان کی طرف سے قرارداد پیش کرنے پر مودی سرکار نے اجلاس ہی برخاست کر دیا تھا، اجلاس کی غیر آئینی برخاستگی پر اپوزیشن رہنماؤں کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دے دیا۔اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی رکنیت بھی معطل کر دی، گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے منی پور میں خواتین پر جاری انسانیت سوز واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔

اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کو ذاتی آنا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے،دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کا سن کر بوکھلاہٹ کا شکار مودی نے اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے دی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات