14 اگست پر باجے کے شور سے بچہ جاں بحق - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 65 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

باجے کے شور کے باعث بچہ سوتے ہوئے چیخیں مار کر اٹھا اور اچانک ہی دم توڑ گیا

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ گھر میں اس کے بڑے بھائی کے بچے جشن آزادی کے حوالے سے لائے گئے باجے زور زور سے بجارہے تھے جس کے باعث اس کا بیٹا عبدالہادی سوتے ہوئے چیخیں مار کر اٹھا اور اچانک ہی دم توڑ گیا ۔ اس کا اپنے بھائیوں سے جائیداد کا تنازع بھی چل رہا ہے۔

جمعہ کی دوپہر لیاقت آباد کے علاقے سی ون ایریا میں مکان کے اندر سے چار سالہ عبدالہادی ولد جاوید کی لاش ملی جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، بچے کی گردن پر کچھ پرانے نشانات تھے جس کے باعث ابتدائی طور پر یوں محسوس ہوا کہ بچے کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ہو تاہم اس بات کی پولیس اور بچے کے والد نے تردید کی۔

اس سلسلے میں ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر بچے کے والد جاوید نے بتایا کہ اس کا بیٹا چار سالہ عبدالہادی کو الرجی ہے اور گزشتہ ایک سال سے وہ زیر علاج ہے ، طبیعت میں خرابی کے باعث اس کی نیند بھی پوری نہیں ہوتی اور وہ گزشتہ دو روز سے جاگ رہا تھا کہ جمعہ کی صبح وہ سویا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کے بڑے بھائی کے بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے لائے گئے باجے زور زور سے بجانے شروع کردیے۔

اسی دوران اس کا بیٹا ہڑبڑا کر نیند سے اٹھ گیا اور چیخیں مارنے لگا ، میں نے اور اس کی والدہ نے اسے سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ ہمارے ہاتھوں میں ہی دم توڑ گیا ، فوری طور پر اسے عباسی شہید اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد انسپکٹر لیاقت حیات سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ بچے کی ہلاکت قتل نہیں ہے ، بچے کی موت طبعی طور پر واقع ہوئی ہے ، بچے کا کافی عرصے سے علاج بھی جاری تھا جس کی میڈیکل رپورٹس بھی پولیس نے دیکھی ہیں تاہم اگر بچے کے والد نے کسی کے خلاف کوئی درخواست دی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالکایک میڈیا گروپ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کی مالک
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

اٹارنی جنرل کے کراچی 'آپشنز' کے ریمارکس پر پیپلز پارٹی سیخ پا - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

'بھارت میں توہین رسالت کے واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا'اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں توہین رسالت کے واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا، ہیومین رائٹس واچ،ایمنسٹی انٹرنیشنل و دیگرعالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کےشہربنگلورمیں ہونیوالے دل خراش واقعے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے شہری کے الیکڑک کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑاکراچی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے شہری کے الیکڑک کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑا اورکہا کہ کے الیکٹرک والے کہتے ہیں خود کو بیچو لیکن بل بھرو۔ایکسپریس
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

بیروت دھماکے کے بعد حزب اللہ کے عناصر کو بندرگاہ پر دیکھا عینی شاہدعینی شاہدین نے کہاہے کہ بیروت دھماکوں کے بعد حزب اللہ کے عناصر پوری آزادی کے ساتھ بندرگاہ میں آ جا رہے ہیں گویا کہ انہیں وہاں کسی خاص چیز کی تلاش
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لاک ڈاؤن کے دوران ماورہ حسین کے وزن میں بے تحاشا کمی - ایکسپریس اردوماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے تھینک یو کورنٹائن کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »