'\u062c\u0644\u062f \u067e\u06cc \u0627\u06cc\u0633 \u0627\u06cc\u0644 \u06a9\u06d2\u062f\u0648\u0628\u0627\u0631\u06c1 \u0627\u0653\u063a\u0627\u0632\u0633\u06d2\u0642\u0648\u0645 \u0645\u06cc\u06ba \u062e\u0648\u0634\u06cc \u06a9\u06cc \u0644\u06c1\u0631 \u062f\u0648\u0691\u062c\u0627\u0626\u06d2 \u06af\u06cc'

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

'جلد پی ایس ایل کےدوبارہ آغازسےقوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی' مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرنیشنل کرکٹرز ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے ملاقات کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جلد ہی پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ویسٹ انڈین کرکٹرڈیرن سیمی اورجنوبی افریقن کرکٹر ہاشم آملہ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور سابق کرکٹر محمد اکرم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کےلئے کردار پر غیرملکی کرکٹرزکو سراہتےہوئےٹی ٹونٹی ایونٹ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان سپر لیگ کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔ مہمانوں نے آرمی چیف کو پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات