'\u0628\u0644\u0648\u0686\u0633\u062a\u0627\u0646 \u06a9\u06cc \u062a\u0631\u0642\u06cc \u062d\u06a9\u0648\u0645\u062a \u06a9\u06cc \u0627\u0648\u0644\u06cc\u0646 \u062a\u0631\u062c\u06cc\u062d\u0627\u062a \u0645\u06cc\u06ba \u0633\u06d2 \u0627\u06cc\u06a9 \u06c1\u06d2'

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

'بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے' مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates

وزیرِاعظم عمران خان نےگوادر میں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ حکومت کے بلوچستان پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت تاریخی بلوچستان پیکیج پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزیدبتایا گیا کہ 654 ارب کے مجموعی پیکیج میں سے رواں مالی سال میں 99.38 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جس میں ٹرانسپورٹ و بنیادی ڈھانچے کی تعمیر،صاف پانی کی فراہمی و بہتر استعمال، زراعت و لائیواسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، صنعت و تجارت، افرادی قوت و تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ اجلاس کو بتایاگیا کہ پیکیج کے تحت موجودہ بجلی کی فراہمی کو 12 فیصد سے بڑھا کر 57 فیصد کیا جائےگا۔اس کے علاوہ ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کویہ بھی بتایا گیا کہ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے 6 لاکھ 40 ہزار بچے تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ مزید منصوبے میں احساس کے تحت پانچ ہزار خاندانوں کی مالی معاونت بھی کی گئی ہے جبکہ مزید20 ہزار خاندانوں کےلئے سروے جاری ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔