'نکاسی آب کر کے سندھ حکومت نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا' -

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

‘نکاسی آب کر کے سندھ حکومت نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا’ ARYNewsUrdu

کراچی: وزیربلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے برسات کےپانی کی نکاسی کر کے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔

بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں36سالہ تاریخ کی تیز ترین بارشیں ریکارڈکی گئیں، بارشوں کےدوران سندھ حکومت کےتمام محکمےفعال رہے، بلاول بھٹوکی ہدایت پروزیراعلی، وزرا، اراکین اسمبلی عوام کےدرمیان رہے، تاریخی برسات کےختم ہوتےہی پانی کی نکاسی کاعمل شروع کردیاگیا۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ محکمہ بلدیات کےعملے نے رات بھرپانی کی نکاسی کےعمل کومکمل کیا آج صبح تک بیشترعلاقوں سےپانی کی نکاسی کاعمل مکمل کیاگیا جب کہ نکاسی کےعمل کاسلسلہ اب بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، عوامی نمائندےمختلف شہروں میں صورتحال پرقابوکی کوشش کررہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف دورمیں اس دفعہ سےکم بارشیں ہوئی تھیں مگر4دن تک کراچی بند تھا، تاریخ کی تیزترین بارشوں کےآج اگلےدن کراچی میں زندگی رواں دواں ہے مگر افسوسناک طورپراس قومی آفت کےدوران وفاق نےسندھ کو لاوارث چھوڑدیا، وفاقی حکومت کے ترجمان مثبت کردارکی بجائے قدرتی آفت پرمنفی سیاست کررہےہیں، تاریخی برسات میں میئرکراچی کی بنیادی ذمہ داری تھی مگروہ کہیں نظرنہ آئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پریشرگروپس دوسرےملکوں کی ویڈیوکوکراچی ثابت کر کے پروپیگنڈا کرتے رہے جب کہ سندھ حکومت نےبرسات کےپانی کی نکاسی کرکےاپناکرداربخوبی ادا کیا، مشرف دورمیں ہوئی تجاوزارت کے خاتمے تک نکاسی کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا، کراچی کواذیت میں مبتلاکرنےکی ذمہ دار قوتوں نےنالوں پرقبضےکیے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

'بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے تمام محکمے فعال رہے' - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

سندھ حکومت نے کراچی کو اے ٹی ایم مشین بنا دیا، وسیم اختر - ایکسپریس اردووسیم اختر چار برسوں میں ارباب اختیار کو لکھے گئے خط دکھاتے ہوئے رو پڑے جن پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سندھ حکومت نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردیسندھ حکومت نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ARYNewsUrdu KarachiRain
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سندھ حکومت کا مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہکراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے صوبے میں موجود مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلی کے مطابق مراد علی شاہ کی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سندھ حکومت کا بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کے سلسلے میں اہم قدمسندھ حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملات کے جائزے کے لیے کمیٹی قائم کر دی، یہ کمیٹی ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیر کی اجازت اور نقشوں کے پاس کرنے کے معاملات کو مانیٹر کرے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعلیٰ سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پر روانہوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پر روانہ ہوگئے ان کے ہمراہ صوبائی وزیر ناصر شاہ، مکیش چاولہ، سہیل انور سیال اور دیگر شامل ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »