'بتائیں موجودہ حالات میں عمران خان نےکون ساغلط کام کر دیا'

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

‘بتائیں موجودہ حالات میں عمران خان نے کون ساغلط کام کر دیا’ ARYNewsUrdu

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ بتائیں موجودہ حالات میں عمران خان نےکون ساغلط کام کر دیا، عمران خان نے 2 سال حکومت کی وہ کیسے35سال کاحساب دیں 30 سال سے یہ لوگ حکومت کرتے رہےاس کا جواب عمران خان کیوں دیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف علاج کیلئے گئے ہیں تو اسحاق ڈار کس غرض سےلندن میں ہیں، حسن اور حسین نواز کس بیماری کی وجہ سےلندن میں موجودہیں، علی ڈار کیوں بیرون ملک ہیں وہ واپس کیوں نہیں آرہے؟ انہوں نے کہا کہا کہ پورا خاندان ملک سے فرار ہے عدالتیں انہیں مفرور کہہ رہی ہیں جب جیل میں تھے تو ٹوئٹر اکاؤنٹ بند تھا باہر آتے ہی انقلاب شروع کردیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ کے 4 لوگوں کےعلاوہ تو کوئی بیانیہ اٹھانےکو تیار نہیں، نوازشریف اور دیگر جو مفرور ہیں پہلے ان کو تو وطن واپس لےآئیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج پاکستانی عوام خوش نہیں،مہنگائی کی وجہ سےتنگ ہیں عمران خان کےپاس اختیارہی نہیں کہ عدالتوں میں کیسزختم کردیں، این آراوکس نےاورکہاں پرمانگاہے،حکومت صرف الزامات لگاتی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات