'بابراعظم جیسے پلیئر کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا'

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

‘بابراعظم جیسے پلیئر کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا’ ARYNewsUrdu

انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن نے کہا ہے کہ بابر اعظم جیسے بیٹسمین کے ساتھ کھیلنے سے ‏میرے گیم میں نکھار آیا۔

بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل میڈیا ٹاک میں آل راؤنڈر نے ‏کہا کہ پی ایس ایل سمیت دنیا بھر کی لیگز کھیل کر میں خود کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے ‏مکمل طور پر تیار پاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کھیل سے حاصل ہونے والا تجربہ انمول ہے اس کی کوئی ‏قیمت نہیں ہو سکتی، میں نے پاکستان، جنوبی افریقا، بی بی ایل اور انڈین لیگ میں بھرپور حصہ ‏لیا، دنیا کے مختلف خطوں میں مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا ، ان کے ساتھ کھیلا، بابراعظم ‏کے ساتھ رہا اور اس کے بعد آئی پی ایل میں اسٹیو اسمتھ کے ساتھ رہا۔

لیونگسٹن نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ سے سیکھنے کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا، سیکھنے کی اس ‏سے اچھی اور کوئی جگہ نہیں ہو سکتی خصوصاً اس وقت جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہ ہو تو ‏اپنا اس موقع سے اپنا کھیل بہتر بنا سکتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات