'اسرائیل اور سعودی عرب امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اسرائیلی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں بیان

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 28 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ

اسرائیلی وزیراعظم نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ ہم لامحدود ترقی اور امید کیلئے تاریخی امن سے مستفید ہوں یا پھر دہشتگردی اور ناامیدی کی خوفزدہ جنگ سے تکلیف اٹھائیں۔ میں نے 5 سال پہلے اسی جگہ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد وہ دن آئے گا جب اسرائیل مصر اور اردن سے آگے نکل کر دیگر عرب ہمسایوں کے ساتھ امن کو وسعت دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور عرب ریاستوں کے درمیان مزید امن اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن کے مواقع بڑھائے...

ابراہیم معاہدوں نے امن کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک مزید ڈرامائی پیشرفت کے بالکل قریب ہیں، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن معاہدہ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امن معاہدہ عرب اسرائیل تنازع کو ختم کرنے کیلئے دیرپا ثابت ہوگا، دیگر عرب ریاستیں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کریں گے، فلسطین کے ساتھ امن کے مواقع بڑھیں گے، یہودیت اور اسلام، یروشلم اور مکہ کے درمیان مفاہمت کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ اسرائیل امن اور خوشحالی کا نیا پُل بن سکتا ہے، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن ایک نئے مشرق وسطیٰ کو تشکیل دے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔