یہ مچھلی اپنی جِلد سے بھی دیکھتی ہے - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اس صلاحیت کا مقصد مچھلی کا اپنے اردگرد ماحول کے رنگ میں رنگ جانا ہے

ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مغربی بحر اوقیانوس میں پائی جانے والی ایک مچھلی اپنی کھال سے بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈیوک یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ اس مچھلی میں جِلد سے دیکھنے کی صلاحیت کا مقصد اپنے اردگرد ماحول کے رنگ میں رنگ جانا ہے تاکہ شکاری مچھلیوں سے بچا جاسکے اور شکار کرنے میں آسانی ہو۔ محققین نے بتایا کہ نارتھ کیرولائنا اور برازیل کے درمیان پائی جانے والی نوک دار منہ والی مچھلی ہاگ فش کی جلد میں ایک حسی فیڈ بیک میکانزم ہوتا ہے جو تیزی سے سفید سے بھورے رنگ میں تبدیل ہوکر ارد گرد کے ماحول کے مطابق ہو جاتا ہے۔

اس مکینزم کا ذمہ دار ایک ہلکا حساس پروٹین ہے جسے اوپسن کہا جاتا ہے۔ یہ اندرونی پولورائیڈ فلم کی طرح کام کرتا ہے جو موت کے فوراً بعد بھی خارجی تبدیلیوں کا پتہ لگا سکتا ہے جب مچھلی کی آنکھوں کی بینائی ختم ہو جاتی ہے۔ ڈیوک ماہر حیاتیات سونکے جانسن نے کہا کہ یہ مچھلی اپنے اندرون جسم سے اپنی جلد کی تصویر لے سکتی ہے۔ تاکہ اس کو بتا سکے کہ جِلد ارد گرد کے ماحول کے حساب سے ڈھل چکی ہے یا نہیں۔ مذکورہ بالا تحقیق جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع شائع ہوئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’انڈسٹری بند ہونے سے بجلی کی طلب کم ہوئی تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے‘مزید پڑھیں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

’انڈسٹری بند ہونے سے بجلی کی طلب کم ہوئی تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے‘مزید پڑھیں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کائنات کا گرم ترین خطہ کونسا ہے؟ - ایکسپریس اردویہ ایک supermassive بلیک ہول ہے جو اپنے حجم میں بڑھتا جارہا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امریکا میں دنیا کے واحد بےداغ زرافے کی پیدائشاس سے قبل 1972 میں جاپان میں ایسا زرافہ پیدا ہوا تھا جس کے بعد یہ دوسرا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

نمونیا کا ٹیکہ دماغی بیماری سے بھی بچا سکتا ہےتحقیق کے لیے محققین نے 16 لاکھ مریضوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »