یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی، گرانٹ فلاور کا الزام

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 25 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق پاکستانی کپتان یونس خان نے بلے بازی بارے مشوروں سے تنگ آکر میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔

یہ الزام انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں عائد کیا۔ گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ برسبین میں ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے کہ ناشتے پر میں نے انھیں کچھ بیٹنگ مشورے دینا چاہے حالانکہ ان کا کیرئیر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔

گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ یونس خان کو میرا مشورہ دینا برا لگا اور چھری اٹھا کر میری گردن پر رکھ دی۔ اس موقع پر وہاں موجود مکی آرتھر نے ہمارے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔ اپنے اس انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے پاکستان کے سابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا ذکر بھی کیا کہ وہ سرکش بلے باز ہیں۔ خیال رہے کہ گرانٹ فلاور نے 2014ء سے 2019ء تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دی تھیں۔ ان کے دور میں ہی بابر اعظم، فخر زمان اور امام الحق جیسے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’’یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھی تھی‘‘’’یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھی تھی‘‘ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

یونس خان نے گرانٹ فلاور کی گردن پر چھری رکھ دی، بڑا انکشاف - Sports - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

مشوروں سے تنگ آکر یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی، گرانٹ فلاور - ایکسپریس اردوبرسبین ٹیسٹ کے دوران ہونے والی تلخ کلامی میں مکی آرتھر کو مداخلت کرنا پڑی، انٹرویو میں انکشاف
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

عائشہ خان نے ’ارطغرل غازی‘ کا بہترین کردار بتادیاعائشہ خان نے ’ارطغرل غازی‘ کا بہترین کردار بتادیا تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

عمران خان نے روز اوّل سے قوم سے جھوٹ بولا: نفیسہ شاہعمران خان نے روز اوّل سے قوم سے جھوٹ بولا: نفیسہ شاہ ویڈیولنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان نے چار ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »