یوم تکبیر پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مسلح افواج اور قوم اُن تمام لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جنکی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا

یوم تکبیر پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواجپاک فوج یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے جس کے باعث خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے جاری پیغام میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج نے “یوم تکبیر” کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ اہم موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس نے کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم کیا اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالا، اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور حکام قوم اور اس کی مسلح افواج کے شکر گزار اور تعریف کے مستحق ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے اس اہم دن پر پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع، اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور ملکی سلامتی کو ہر حال میں اور کسی بھی قیمت پر یقینی بنانے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اہم ملک کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان؟خوراک کے انتظار میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہاتھوں 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے، ہم اسے نسل کشی سمجھتے ہیں جو ہمیں ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کل میٹرک کے امتحانات ہوں گے؟کراچی: وزیراعظم کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد میٹرک کا کل ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پارلیمنٹ اشرافیہ کے مابین تنازعات میں فریق بننے سے اجتناب کرے: رضا ربانیحکمران اشرافیہ کے اندر تضاد کی تاریخی جڑیں ہیں، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اپنے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دینے کیلئے عدلیہ کی حمایت لیتی رہی: رضا ربانی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

بیٹے کے اسٹار بننے کی دعا کی مگر اچھا انسان بننے کی دعا نہیں کی، والدہ فیصل قریشیپاکستان کے جانے مانے اداکار فیصل قریشی کی والدہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کے اسٹار بننے کی دعا کی مگر اچھا بیٹا بننے کی دعا کرنا بھول گئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کھلی آنکھوں کیساتھ جا رہا ہوں، کوئی غلطی نہیں کروں گا: کوچ پاکستان کرکٹ ٹیمپاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں، میں نے پاکستان میں کوچنگ کے حوالے سے بہت سے لوگوں سے بات کی ہے: جیسن گلیسپی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

فجی کے سابق وزیراعظم کو اپنے خلاف کرپشن کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزافرینک فجی کی مسلح افواج کے سابق سربراہ بھی رہے چکے ہیں اور سال 2006 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں حکومت میں آئی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »