ہنزہ: شیشپر گلیشیئر جھیل سے پانی کے زیادہ اخراج پر شاہراہ قراقرم بند - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 16 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 10%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم کو بند کرنے کا فیصلہ حفاظتی قدم کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ شاہراہ قراقرم سمیت اس کے اردگرد موجود مقامات کو بظاہر ابھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مقامی آبادی کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

گذشتہ رات گلیشیئر جھیل سے تقریباً آٹھ ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہوا تھا۔ صبح کے وقت یہ سات ہزار، دوپہر کے وقت پانچ ہزار اور شام کو تقریباً چار ہزار تک پہنچ چکا ہے۔ اس وقت جھیل میں سے 70 فیصد پانی نکل چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق ’اس بناء پر ہم توقع کر رہے ہیں کہ چھ ماہ کے دوران اکھٹا ہونے والے پانی کے مکمل اخراج کے بعد ہم نارمل صورتحال کی جانب لوٹ جائیں گے۔ چند گھنٹوں میں یہ اخراج مکمل ہوسکتا ہے۔ جس کے بعد شاہراہ قراقرم کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ‘ان کا کہنا تھا کہ ’شیشپر...

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیشپر گلیشیئر 10 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1800 میٹر تک سرک چکا ہے اور مقامی حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں انسانی جان و مال کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ’امدادی ٹیمز اور متعلقہ اداروں کو فوری طورپر علاقے میں پہنچنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں اور منتقلی کا کام آئندہ دونوں میں شروع ہو جائے گا۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔