ہدف کے تعاقب میں عمدہ بیٹنگ، بھارتی صحافی رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستانی کی جانب سے ورلڈکپ میں تاریخ کاکردگی دکھانے کے بعد مشہور بھارتی صحافی بھی پاکستانی ٹیم اور بالخصوص رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد رضوان کو حقیقی میچ ونر قرار دیا جب کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ اب دیکھنے والا ہوگا۔

اسپورٹس صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’رضوان پاکستان کے لیے حقیقی طور پر میچ ونر ہیں جو کہ کبھی ہار نہیں مانتے، کھیل میں جدت لاتے ہیں اور انھوں نے اپنی طاقت سوئپ شاٹس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔‘ انھوں نے مزید لکھا کہ اب پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیج سیٹ ہوگیا ہے، ساتھ ہی وکرانت گپتا نے انڈیا ورسز پاک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کےخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔ محمد رضوان نے ناقابل شکست 131 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے باآسانی حاصل کرلیا۔ سری لنکا نے ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف 300 سے زائد رنز بنائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں عمدہ بیٹنگ، بھارتی صحافی رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکےپاکستانی کی جانب سے ورلڈکپ میں تاریخ کاکردگی دکھانے کے بعد مشہور بھارتی صحافی بھی پاکستانی ٹیم اور بالخصوص رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈ کپ :200رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کا مایوس کن آغاز, 3 وکٹیں جلدی گر گئیںچنئی:  آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی تیسری وکٹ بھی 2 رنز پر گرگئی۔ 200رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی .روہت شرما، ایشان کشن اور شریاس آئر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔لیکن بھارتی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے آسٹریلوی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اسٹیو اسمتھ46 اورڈیوڈ وارنر41رنز بنا کر نما
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

امام الحق نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا345 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اوپنر امام الحق 12 رنز بنا کر مدھوشنکا کو وکٹ دے بیٹھے۔۔۔۔۔۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

امام الحق نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا345 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اوپنر امام الحق 12 رنز بنا کر مدھوشنکا کو وکٹ دے بیٹھے۔۔۔۔۔۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈ کپ: بھارت کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی، جیت کیلئے 76 رنز درکارچنئی:  آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے31 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لیے۔بھارتی شہر چنئی کے چدم بھرم سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 199 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے روندرا جدیجا نے 3، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈ کپ: ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی 43 رنز پر دوسری وکٹ گرگئیحیدرآباد دکن:  بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری، دوسری وکٹ 43 رنز پر گرگئی۔حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گری، اوپنر کانووے 40 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے. بلیک کیپس کی دوسری وکٹ
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »